ینگون، 11 دسمبر (یو این آئی) میانمارکی فوج نے اپنی ریاست رخائن کے ایک ہسپتال پر فضائی حملہ کرکے 31 افراد کو ہلاک کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریسکیو اہلکاروں کا بتانا ہے کہ میانمارکی فوج نے مغربی ریاست رخائن کے شہر مروک اُو کے ہسپتال پر رات گئے فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 31 افراد ہوگئے۔ہسپتال پر فضائی حملے میں 68 افراد زخمی بھی ہوئے جو ہسپتال میں زیر علاج ہیں جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔میانمار فوج کی جانب سے 28 دسمبر کو انتخابات کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ دوسری جانب جمہوریت کے حامی اور باغی گروہ اس عمل کا بائیکاٹ کر رہے ہیں ۔واضح رہے کہ 2021 میں میانمار میں فوج نے بغاوت کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا اس فوجی بغاوت کے بعد سے میانمار شدید خانہ جنگی کا شکار ہے۔فوج کی جانب سے مختلف گروہوں کے خلاف فضائی کارروائیوں میں شہریوں کی ہلاکتیں معمول بن چکی ہیں۔
میانمار فوج کا اپنی ریاست رخائن کے ہسپتال پر فضائی حملہ، 31 افراد ہلاک
مقالات ذات صلة
