ہومInternationalحماس کو غیر مسلح ہونے کے لیے 2 ماہ کی مہلت

حماس کو غیر مسلح ہونے کے لیے 2 ماہ کی مہلت

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

تل ابیب، یکم جنوری (یو این آئی) اسرائیل اور امریکہ نے اس بات پر اتفاق کر لیا ہے کہ حماس کو غیر مسلح ہونے کے لیے دو ماہ کی حتمی مہلت دی جائے گی۔اسرائیلی میڈیا نے منگل کو رپورٹ کیا کہ حماس کو غیر مسلح کرنے کے لیے واضح اور قابلِ عمل معیارات طے کیے جائیں گے تاکہ اسلحے کے خاتمے کو عملی شکل دی جا سکے۔اسرائیلی ٹی وی چینل 12 کے مطابق رفح میں تعمیر نو کا آغاز حماس کے غیر مسلح ہونے سے قبل ہی کر دیا جائے گا، تاہم غیر مسلح ہونا مجموعی منصوبے کا ایک بنیادی جزو قرار دیا جا رہا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر حماس نے مقررہ مدت میں اپنے ہتھیار ختم نہ کیے تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انھوں نے کہا کہ حماس کو غیر مسلح ہونے کے لیے نہایت محدود وقت دیا جا رہا ہے اور اس پر عمل درآمد کو بغور دیکھا جائے گا۔صدر ٹرمپ کے مطابق غزہ میں جاری کمزور جنگ بندی ایک متفقہ روڈ میپ کے تحت قائم ہے جس کا مقصد طویل عرصے سے جاری تنازع کا خاتمہ ہے، تاہم اس منصوبے کے اگلے مرحلے میں حماس کا غیر مسلح ہونا ناگزیر ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ امریکہ کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا، لیکن غیر مسلح ہونا امن کے عمل کے لیے ضروری شرط ہے۔واضح رہے کہ حماس اس سے قبل غیر مسلح ہونے کے مطالبات مسترد کرتی رہی ہے، تاہم اب امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے دو ماہ کی مہلت کو حتمی قرار دیا جا رہا ہے۔ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر حماس تنظیم نے اس عمل کی پاسداری نہ کی تو اس کے لیے حالات تباہ کن ہوں گے اور ممکن ہے کہ دیگر ممالک مداخلت کر کے کارروائی کریں۔ ادھر امریکی ویب سائٹ ایکسیوس کے مطابق صدر ٹرمپ اور ان کے معاونین نے نیتن یاہو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں اشتعال انگیز اقدامات سے گریز کریں اور حالات کو پرسکون رکھنے کی کوشش کریں۔ امریکی حکام نے اسرائیلی آباد کاروں کے فلسطینیوں کے خلاف تشدد، فلسطینی اتھارٹی کے مالی عدم استحکام اور اسرائیلی بستیوں کی توسیع پر بھی تشویش ظاہر کی ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version