کابل، 16 فروری:افریقی ممالک میں قید 17 افغان قیدیوں کو رہا کر کے اپنے مادر وطن افغانستان واپس لایا گیا ہے۔ وزارت خارجہ نے ہفتہ کی دیر رات یہ اطلاع دی۔وزارت کے نائب ترجمان حافظ ضیاء احمد نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ میں کہا، “قاہرہ میں افغان سفارت خانہ نے مصر، مراکش، لیبیا، سوڈان اور موریتانیہ سمیت متعدد افریقی ممالک کی جیلوں سے 17 افغان شہریوں کی رہائی میں کامیابی کے ساتھ سہولت فراہم کی ہے۔”مسٹر ضیاء احمد نے اعلان کیا کہ افغان شہری مختلف وجوہات کی بنا پر مذکورہ ممالک میں قید تھے۔اس سے قبل گزشتہ سال ستمبر میں جیل انتظامیہ کے قائم مقام سربراہ محمد یوسف مستری نے اشارہ دیا تھا کہ فی الحال 8000 سے 9000 افغان شہری بیرونی ممالک میں قید ہیں۔
افریقی ممالک سے 17 افغان قیدیوں کو رہا کرایا گیا
مقالات ذات صلة
