Sports

کھوکھو ورلڈ کپ کے لئےہندوستانی ٹیموں کا اعلان

39views

نئی دہلی، 9 جنوری (یو این آئی) کھوکھو فیڈریشن آف انڈیا (کے کے ایف آئی) اور بین الاقوامی کھوکھو فیڈریشن (آئی کے کے ایف) نے آج کو کھوکھو ورلڈ کپ 2025 کے لئے ہندوستانی مردوں اور خواتین پر مشتمل ٹیموں کا اعلان کیا کے کے ایف آئی کے صدر سدھانشو متل نے آج یہاں15 رکنی مردوں اور خواتین کی ٹیموں کا اعلان کیا علاوہ ازیںمردوں اور خواتین کی ٹیموں میں تین تین کھلاڑیوں کو اضافی کھلاڑی کے طور پر رکھا گیا ہے خیال رہے کہ کھو کھو گیم کا یہ میگا ایونٹ 13 تا 19 جنوری تک منعقدہو گا۔ کھو کھو ورلڈ کپ کا آغاز 13 جنوری 2025 کو ہندوستان اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان شام 7 بجے اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں ہوگا۔مسٹر متل نے مزید کہاکہ ہماری قومی ٹیموں کا انتخاب کھو کھو کے لئے ایک تاریخی لمحہ ہے کیوں کہ ہم پہلی بار ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے جا رہے ہیں۔ دنیا بھر سے 23 ممالک کی شرکت کے ساتھ یہ ٹورنامنٹ عالمی سطح پر ہندوستان کے کھیلوں کی وراثت کو ظاہر کرے گا۔ ہماری مرد اور خواتین دونوں ٹیمیں ملک بھر سے بہترین ٹیلنٹ کی نمائندگی کرتی ہیں، مردوں کی ٹیم کی قیادت پرتیک وائیکر اور خواتین کی ٹیم کی قیادت پرینکا انگلے کریں گی۔ تجربہ کار کوچنگ اسٹاف کے ساتھ دونوں ٹیمیں اپنی غیر معمولی کارکردگی کے تئیں پراعتماد ہیں۔ یہ ورلڈ کپ صرف ایک ٹورنامنٹ نہیں ہے، یہ کھوکھو کے ایک روایتی ہندوستانی کھیل سے ایک بین الاقوامی مسابقتی ایونٹ تک کے ارتقاءکا ثبوت ہے جس کا مقصد اولمپک سطح تک پہنچنا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2016 کے ایکلویہ ایوارڈ یافتہ پرتیک وائیکر مردوں کی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ انھوں نے آٹھ سال کی عمر میں کھو کھو کھیلنا شروع کیا۔
انھوں نے کمپیوٹر سائنس اورمالیات میں ڈگری حاصل کرنے کے باوجود کھو کھو اپنایااور اسپورٹس کوٹہ کے ذریعے ملازمت حاصل کی۔اس موقع پرہاکی چمپئن اسلم شیر خان نے کھوکھوورلڈکپ کے انعقاد پر مسٹر سدھانشو متل کو مبارک باد دےتے ہوئے کہا کہ کھوکھو کا ورلڈ کپ ہونا بہت بڑی بات ہے۔اس میں مسٹر متل اور ان کی ٹیم نے بے انتہا محنت کی ہے ۔امید ہے کہ ہماری ٹیم اس میچ میں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈکپ جیتے گی۔کے کے ایف آئی کے جنرل سکریٹری ایم ایس تیاگی نے کہا، ”ہمارا انتخابی عمل شفاف رہا ہے۔ ہمارے پاس دونوں زمروں میں سب سے مضبوط ٹیمیں ہیں جو ہندوستان کی نمائندگی کرتی ہیں۔ دنیا کے 23 ممالک کی شرکت کرنے والی ٹیمیں اس کھیل کے لیے انتہائی پرجوش ہیں۔ یہ ورلڈ کپ نہ صرف ہندوستان کی تنظیمی صلاحیتوں کو ظاہر کرے گا بلکہ کھو کھو کو ایک بڑے بین الاقوامی کھیل کے طور پر قائم کرنے میں بھی مدد کرے گا۔خواتین ٹیم کی قیادت پرینکا انگلے کریں گی۔ وہ 23 قومی چمپئن شپ میں حصہ لے کر ٹیم کا بنیادی حصہ رہی ہیں۔ اس کی کامیابیوں میں ایلا ایوارڈ (بہترین سب جونیئر کھلاڑی)، رانی لکشمی بائی ایوارڈ (2022 سینئر نیشنل) اور چوتھی ایشین کھو-کھو چمپئن شپ 2022-23 میں گولڈ میڈل شامل ہیں۔ ایم کوم کی ڈگری کے ساتھ وہ آل رائوڈرہیں۔ وہ اب سخت تربیتی معمول کو برقرار رکھتے ہوئے ممبئی میں محکمہ انکم ٹیکس میں ملازم ہے۔خیال رہے کہ آئی ٹی او میں واقع اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں ہونے والے اس کھیل میں ایشیا کی بڑی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.