بھارت نے برابری اور آب وہوا کی تبدیلی سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے عالمی جائزے کے عمل کے ذریعے پیرس سمجھوتے پر پوری طرح عمل درآمد پر زور دیاہے

بھارت نے آب وہواسے متعلق عالمی مذاکرات COP28 میں عالمی رہنماوں پر زور دیاہے کہ برابری کے اصول اور آب وہوا کی تبدیلی سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے جائزےکے عالمی عمل کے ذریعے پیرس سمجھوتے پر پوری طرح عمل درآمد کیا جائے۔
COP28 سربراہ کانفرنس کے اختتامی مکمل اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ماحولیات،جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی سے نمٹنے سے متعلق محکمے کے وزیر بھوپیندریادو نے کہاکہ درجہ
¿ حرارت ایک مخصوص سطح پر برقرار رکھنے کے نشانے کے تئیں عہد کو مستحکمکرنے کیلئے اجتماعی کوششوں سے دنیا کے ملکوں کو مثبت پیغام ملا ہے۔
تقریباً دو ہفتوںکے سرگرم مذاکرات کے بعد منظور کئے گئے عالمی جائزے کے پہلے سمجھوتے میں دنیا کے ملکوںپر زور دیاگیاہے کہ وہ کوئلے سے بجلی تیار کیے جانے کے عمل کو مرحلے وار ختم کرنے کیلئےکوششیں تیز کریں، جس سے نرمی کا اظہار ہوتا ہے کیونکہ بھارت اور چین نے اِس مقصد کیلئےصرف کوئلے پر توجہ مرکوز کئے جانے کی سخت مخالفت کی تھی۔
