جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 18 ستمبر:۔ جھارکھنڈ کے مختلف اضلاع میں اسکولی بچوں سمیت خواتین اور نابالغ لڑکیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم کو روکنے کے لیے دائر ایک PIL پر جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ بدھ کو ہوئی سماعت کے دوران ریاست کے داخلہ سکریٹری، محکمہ شہری ترقی کے سکریٹری، خواتین اور بچوں کی ترقی کے سکریٹری، رانچی کے ڈی سی، میونسپل کارپوریشن کے میونسپل کمشنر اور رانچی کے ایس ایس پی عدالت میں پیش ہوئے۔ خواتین کی حفاظت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عدالت نے زبانی طور پر کہا کہ رانچی میں چین اسنیچنگ اور خواتین کے خلاف جرائم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور اسے روکا نہیں جا رہا ہے، یہ تشویشناک ہے۔اس پر سیکریٹری داخلہ نے عدالت کو بتایا کہ وہ تمام اسکولوں کی انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کریں گے تاکہ اسکول کے بچے بحفاظت اپنے گھروں تک پہنچیں اور انہیں خوف سے پاک ماحول ملے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے تجاویز پیش کرنے کے لیے وقت دینے کا مطالبہ کیا گیا، جسے قبول کر لیا گیا اور حلف نامہ کے ذریعے 30 ستمبر تک تجاویز کے بارے میں معلومات مانگی گئی۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے جاری کردہ ہیلپ لائن نمبرز کو بڑے پیمانے پر عام کیا جائے تاکہ لوگ ضرورت پڑنے پر ان کا استعمال کرسکیں، اس سلسلے میں مفاد عامہ کی عرضی دائر کی گئی ہے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سچن کمار نے کیس پیش کیا۔ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سوجیت نارائن پرساد اور جسٹس ارون کمار رائے کی ڈویژن بنچ اس کیس کی سماعت کر رہی ہے۔
41
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
جھارکھنڈ ریاستی اقلیتی کمیشن کے وائس چیئرمین اور نائب صدر نے چیف سکریٹری الکا تیواری سے ملاقات کی
جدید بھارت نیوز سروسرانچی،11دسمبر :جھارکھنڈ ریاستی اقلیتی کمیشن کے اعزازی وائس چیئرمین پرنیش سالومن اور اعزازی نائب صدر جیوتی سنگھ...
سونا سوبرن یوجنا کے ذریعے غریبوں میں دھوتی، ساڑھی اور لنگی کی تقسیم میں بے قاعدگی برداشت نہیں
وزیر ڈاکٹر عرفان انصاری نے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 11 دسمبر:۔ جھارکھنڈ...
چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے چیئرمین اور ممبران کے تربیتی کیمپ میں 14 اضلاع سے 24 ٹرینیز نے حصہ لیا
جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 11 دسمبر:۔ جھارکھنڈ اسٹیٹ چائلڈ پروٹیکشن سوسائٹی کی جانب سے خواتین کے بچوں کی ترقی اور...
ڈی سی نے میونسپل کونسل رام گڑھ اور کنٹونمنٹ کونسل رام گڑھ کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
جدید بھارت نیوز سروسرام گڑھ، 11دسمبر: کلکٹریٹ ہال میں ڈپٹی کمشنر چندن کمار کی صدارت میں بدھ کو میونسپل کونسل...