Sports

ٹی-20 کرکٹ میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو ہراکر سیریز میں چار ایک سے شاندار فتح حاصل کی

192views

پانچویں اور آخری ٹی-20 کرکٹ میچ میں بھارت نے کَل رات بنگلورو میں آسٹریلیا کو چھ رن سے ہراکر سیریز میں چار ایک سے شاندار فتح حاصل کی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے میزبان ٹیم نے 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 160 رن بنائے تھے۔ اس کے جواب میں آسٹریلیائی ٹیم آٹھ وکٹ کھوکر صرف 154 رن ہی بناسکی۔ اکشر پٹیل کو گیندبازی اور بلے بازی دونوں میں شاندار کارکردگی کیلئے میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

دونوں ٹیموں نے ابھی تک ایک دوسرے کے خلاف 31، ٹی-20 میچ کھیلے ہیں، جس میں سے بھارت نے 19 میچ جبکہ آسٹریلیا نے 11 میچ جیتے ہیں جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔ x

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.