Jharkhand

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں پانچ سیٹوں پر جیت کا فرق 1000 ووٹوں سے کم

37views

رانچی، 24 نومبر (یو این آئی) جھارکھنڈ میں 81 سیٹوں پر ہوئے اسمبلی انتخابات میں پانچ ایسی سیٹیں تھیں جہاں جیت کا فرق 1000 ووٹوں سے کم تھا۔اس الیکشن میں لاتیہار، ڈالٹن گنج، کانکے، چھترپور اور منڈو اسمبلی سیٹیں ایسی تھیں جہاں امیدواروں کو جیتنے کے لیے سخت محنت کرنی پڑی۔ ان نشستوں پر امیدواروں کے درمیان جیت کا فرق 1000 ووٹوں سے کم تھا۔لاتیہار اسمبلی سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار پرکاش رام نے جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے امیدوار بیدیا ناتھ رام کو سخت مقابلے میں 434 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ بی جے پی امیدوار پرکاش رام کو 98062 ووٹ ملے جبکہ جے ایم ایم کے امیدوار بیدیا ناتھ رام کو 97628 ووٹ ملے۔ڈالٹن گنج اسمبلی سیٹ سے بی جے پی امیدوار آلوک کمار چورسیا نے کانگریس امیدوار کرشنندن ترپاٹھی کو 890 ووٹوں کے فرق سے شکست دی، مسٹر چورسیا کو 102175 ووٹ ملے جبکہ مسٹر ترپاٹھی کو 101285 ووٹ ملے۔ اسی طرح کانکے سے کانگریس کے سریش کمار بیتھا نے بی جے پی کے ڈاکٹر جیتو چرن رام کو سخت مقابلے میں 968 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ مسٹر بیتھا کو 133499 ووٹ ملے جبکہ مسٹر رام کو 132531 ووٹ ملے۔
چھتر پور سے کانگریس کے رادھا کرشن کشور نے سخت مقابلے میں بی جے پی کی پشپا دیوی کو 736 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ مسٹر کشور کو 71857 ووٹ ملے جبکہ محترمہ پشپا دیوی کو 71121 ووٹ ملے۔ اسی طرح منڈو اسمبلی سیٹ سے آل جھارکھنڈ اسٹوڈنٹس یونین (اے جے ایس یو) کے امیدوار نرمل مہتو نے کانگریس امیدوار جے پرکاش بھائی پٹیل کو 231 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ مسٹر مہتو کو 90871 ووٹ ملے جبکہ مسٹر پٹیل کو 90640 ووٹ ملے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.