Jharkhand

رانچی میں 22، مانڈر میں 17، ہٹیا میں 28 اور کانکے میں 14 امیدوار لڑیں گے

45views

دو امیدواروں کی نامزدگی منسوخ

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 28 اکتوبر :۔ پہلے مرحلے میں رانچی ضلع کی جن سیٹوں پر جھارکھنڈ اسمبلی کا انتخاب ہونے والاہے ان سیٹوں کیلئے داخل نامزدگیوں کی جانچ آج مکمل کر لی گئی ہے۔ پرچوں کی جانچ کے بعد رانچی اسمبلی حلقہ میں کل 22 امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں۔ اس میں 13 آزاد امیدوار ہیں جبکہ بقیہ قومی اور مقامی پارٹیوں کے لیڈران ہیں۔ بہوجن سماج پارٹی کی جانب سےا بھے پرتاپ سنگھ ، بی جے پی کی جانب سے سی پی سنگھ، جے ایم ایم کی جانب سے مہوا مانجی، آل انڈیا اتحاد المسلمین کی جانب سے مہتاب عالم امیدوار ہیں۔ مانڈر اسمبلی حلقہ میں نامزدگیوں کی جانچ میں سبھی 17 امیدواروں کی نامزدگیاں درست پائی گئی ہیں۔ مانڈر اسمبلی سیٹ پر کانگریس کی محترمہ نیہا ترکی اور بی جے پی کے سنی ٹوپو کے ساتھ ساتھ بھارت آدیواسی پارٹی اور سی پی آئی ایم ، پیپل پارٹی آف انڈیا ڈیموکریٹیو کے امیدوار بھی اپنی قسمت آزما رہےہیں۔ ہٹیا اسمبلی میں 28 امیدواروں کی نامزدگیاں درست پائی گئی ہیں جبکہ دو امیدواروں پونم سنگھ اور فرحانہ خاتون کی نامزدگی مسترد کر دی گئی ہے۔ پونم سنگھ راشٹریہ لوک دل کی امیدوار تھیں جبکہ فرحانہ خاتون نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے پرچہ داخل کیاتھا۔ کانکے اسمبلی حلقہ میں دو نامزدگیاں مسترد کر دی گئیں جبکہ 14 امیدواروں کی نامزدگی درست پائی گئی ہے۔ جن دو امیدواروں کی نامزدگی منسوخ کر دی گئی وہ دونوں آزاد امیدوار تھے دامودر رام اور روہت کمار داس۔ کانکے سیٹ پر بی جے پی کے ڈاکٹر جیتو چرن رام اور کانگریس کے سریش کمار بیٹھا کے ساتھ ساتھ رائٹ ٹو ری کال پارٹی کے امیدوار اجیت کمار ، جھارکھنڈ پارٹی کے انیل کمار پاسوان اور لوک ہت ادھیکار پارٹی کے مکل نائک سمیت 14 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ پہلے مرحلہ میں ان سیٹوں پر 13 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ سبھی سیٹوں پر ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو کی جائے گی۔ پہلے مرحلہ میں 13 نونمبر کو تماڑ اسمبلی حلقہ میں بھی ووٹ ڈالاجائے گا۔ تماڑ اسمبلی حلقہ میں آج نامزدگیوں کی جانچ مکمل ہو گئی ہے۔ تمام 19 امیدواروں کے پرچے درس پائے گئے ہیں۔ یہاں جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے وکاس کمار منڈا، بھارت آدیواسی پارٹی کے پریم شنکر شاہی منڈا، جھارکھنڈ پارٹی کے راج کمار منڈا، جنتا دل یونائیٹڈ کے گوپال کرشن پاتر سمیت 19 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.