Sports

قومی کھیلوں میں مہاراشٹر کے تیجس اشوک شِرسے نے مردوں کے 110 میٹر ہڈلس مقابلے میں قومی کھیلوں کا نیا ریکارڈ قائم کیا

177views

گوا میں جاری 37 ویں قومی کھیلوں میں مہاراشٹر 114 تمغوں کے ساتھ سرِفہرست ہے، جس میں سونے کے 47 تمغے شامل ہیں۔ ہریانہ 50 تمغوں کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے جبکہ موجودہ چیمپئن سروِسِز اسپورٹس کنٹرول بورڈ تیسری پوزیشن پر ہے۔ اس نے اب تک 33 تمغے جیتے ہیں۔

مہاراشٹر کے تیجس اشوک شرسے نے مردوں کی 110 میٹر Hurdles میں قومی کھیلوں کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ 

خواتین کی 20 کلومیٹر پیدل چال مقابلے میں اتر پردیش کی پرینکا گوسوامی نے بھی قومی کھیلوں کا نیا ریکارڈ بنایا۔

مردوں کے ہاکی مقابلے میں مہاراشٹر، کرناٹک اور مغربی بنگال کا غلبہ رہا جبکہ خواتین ہاکی میں ہریانہ اور جھارکھنڈ نے حریف ٹیموں پر اپنی بالادستی کا مظاہرہ کیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.