National

منی پور میں پھر تشدد، امپھال میں آئی ای ڈی دھماکہ کی زد میں آنے سے ایک شخص ہلاک، دو مقامات پر آگ زنی

109views

منی پور میں رہ رہ کر تشدد کے معاملات سامنے آ رہے ہیں۔ جمعہ کی دیر شب بھی تشدد کے کچھ واقعات سامنے آئے جن میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور ایک دیگر شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منی پور کے امپھال میں جمعہ کی دیر شب آئی ای ڈی دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔ اس دھماکہ میں ایک شخص زخمی ہوا ہے جس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

آئی ای ڈی دھماکہ ڈی ایم کالج کمپلیکس میں ہوا۔ پولیس نے اس تعلق سے بتایا کہ دھماکہ شدید تھا اور اس کی زد میں آنے سے 24 سالہ ایک شخص کی موت ہو گئی۔ مہلوک کی شناخت اوئنم کینیگی کی شکل میں ہوئی ہے۔ اس کی موت اسپتال میں علاج کے دوران ہوئی۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ایک دیگر زخمی شخص کا علاج اسپتال میں چل رہا ہے، حالانکہ اس کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ اس آئی ای ڈی دھماکہ کے تلعق سے فی الحال کسی تنظیم نے ذمہ داری نہیں لی ہے۔

Follow us on Google News