
36views
جدید بھارت نیوز سروس
دمکا، 14 اپریل:۔ شوہر بیوی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ ضلع کے گوپی کاندر تھانہ علاقے میں پیش آیا۔ جہاں اتوار کی رات دیر گئے گھر میں سوئے ہوئے میاں بیوی کو چاقو اور تیز دھار ہتھیار سے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ واقعہ کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ یہ گوپیکندر تھانہ علاقہ کے پہاڑ پور گاؤں کا ہے۔ جہاں رات دیر گئے موہن سورین اور ان کی بیوی بورونیکا ہیمبرم کا تیز دھار ہتھیار سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس شواہد اکٹھے کرنے کے لیے فرانزک اور ڈاگ سکواڈ ٹیم کی مدد سے جائے وقوعہ کی چھان بین کر رہی ہے۔
