West Bengal

بنگال میں امن قائم کرنے میں ہماری مدد کریں

196views

ممتا بنرجی نے کہا؛ بنگال میں بی جے پی سازش کررہی ہے کہ فسادات برپا کیا جائے

کلکتہ 16اپریل (یواین آئی): وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج مغربی بنگال کے ائمہ اور موذنین کی کانفرنس سے خطاب میں بنگال کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وقف قوانین میں مرکزی حکومت نے تبدیلی کی ہے اس لئے بنگال میں تحریک چلانے کے بجائے دہلی میں تحریک چلائیں ، انہوں نے کہا کہ آپ پرسکون رہیں بی جے پی کی سازش کے شکار نہ ہوں ۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو احتجاج کرنا ہے تو دہلی جائیں ۔وہاں احتجاج کریں ہم آپ کا ساتھ دیں گے۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں بی جے پی سازش کررہی ہے کہ فسادات برپا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ رام نومی کے موقع پر بھی سازش کی گئی تھی مگر اْپ نے کامیاب نہیں ہونے دیا ۔اب وقف بل کے خلاف تحریک کے دوران تشدد پھیلا دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ چو ں کہ بنگال میں سازش کی جارہی ہے اس لئے سڑکوں پر احتجاج کرنےسےگریز کریں کیوں کہ کوئی بکائو شخص آپ کی تحریک میں تشدد برپا کرسکتے ہیں ۔اس لئے آ پ کانفرنس کریں اورپروگرام کریں ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی پولرائزیشن کی کوشش کررہی ہے وہ اقتدار میں آنا چاہتی ہے تاہم اگر بی جے پی اقتدار میں آجائے گی تو پھر آپ کا وہ کھانا بند کردے گی۔ممتا بنرجی نے ائمہ سے اپیل کی وہ مسلمانوں کو پیغام دیں ۔ممتا بنرجی نے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ خو ف پھیلا کر حکومت نہیں کی جاتی ہے۔کنبھ میں کتنے لوگوں کی موت ہوئی اس کی شناخت نہیں کی جارہی ہے۔اترپردیش میں کسی کو احتجاج کرنے کا حق نہیں ہے۰بنگال میں سبھوں کو حق حاصل ہے ۔یہاں کوئی بھی احتجا ج کرسکتا ہے۔ممتا بنرجی نے وقف قوانین میں ترامیم پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وقف قوانین میں جو تبدیلی کی گئی ہے وہ آئین کے بنیادی اصول میں تبدیلی کی گئی ہے۔اس لئے آئین میں تبدیلی کیلئے انہیں لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں دو تہائی ووٹ جی ضرورت تھی ۔اس لئے یہ ترمیم غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگال میں نافذ نہیں ہوگا ۔ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں ۔ممتا بنرجی نے امت شا ہ پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب ان کے اشارے پر ہورہا ہے۔امیت شاہ کی کمپنیا ں ہے جو بنگال میں پروپیگنڈہ پھیلارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ این آئی اے نے رپورٹ دی ہے کہ مرشداباد میں بنگلہ دیش سے آئے دراندازوںنے فساد مچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو جواب دینا چاہیے کہ آخردراندازی کیوں ہورہی ہے۔دراندازی روکنے کی ذمہ داری کس کی ہے۔بی ایس ایف کی ناکامی کا جواب مجھ سے نہیں لیا جاسکتا ہے۔وزیر اعلیٰ نے وضاحت کی کہ اس کانفرنس کو انہوں نے نہیں بلایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس عید کے بعد 'عید ملن کے طور پر پہلے سے طے شدہ تھی۔ ابتدائی طور پر یہ کانفرنس 7 اپریل کو ہونا تھی لیکن مصروفیت کی وجہ سے اسے ملتوی کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ کانفرنس میں بطور 'مہمان آئی ہیں ۔دراصل ممتا بنرجی اس کانفرنس سے متعلق جو کہا جارہا ہے کہ یہ کانفرنس ترنمول کانگریس کی ہے ۔اس پر وضاحت پیش کررہی ہے۔چیف سکریٹری منوج پنت بھی وزیر اعلی کے ساتھ نیتا جی اندور میں موجود تھے۔ وہیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ کانفرنس تین ائمہ تنظیموں کی دعوت پر منعقد کی گئی ہے۔ تقریر کے دوران اعدادوشمار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سرکاری ریکارڈ کے مطابق ریاست میں 40 ہزار امام ہیں اور موذنین کی تعداد 28000 ہے۔ ائمہ اور مبلغین کو مخاطب کرتے ہوئے ممتا نے کہا کہ میں آپ سے ہاتھ جوڑ کر کہہ رہی ہوں، اگر کوئی بدامنی پھیلانا چاہتا ہے تو اس پر قابو پالیں۔ اسے پریشانی کا باعث نہ بننے دیں۔ "مذہبی نقطہ نظر سے، آپ امن کی اپیل کرتے ہیں۔" ممتا نے کہا کہ یہ میری ذاتی اپیل ہے۔ "آپ کرسی کی فرمائش بھی کہہ سکتے ہیں۔" یعنی وہ یہ درخواست ذاتی سطح پر اور وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے کر رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ترمیم شدہ وقف ایکٹ بنگال میں نافذ نہیں کیا جائے گا۔ ترنمول اور ریاستی حکومت کی پوزیشن کو ایک بار پھر واضح کرتے ہوئے، ممتا بنرجی نے کہاکہ اگر ہم بنگال میں تحریک چلائیں گے تو یہ کام نہیں کرے گا۔اگر آپ احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو دہلی جائیں۔ ٹرین سے جائیں۔ ہوائی جہاز پر جائیں۔ وزیراعظم صدر سے ملاقات کریں۔ ممتا نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ دہلی میں ہونے والی تحریک میں اقلیتوں کے ساتھ ترنمول کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ بھی موجود ہوں گے۔مرشد آباد کے کئی علاقوں کے ساتھ بھانگر میںبھی حالات خراب ہوئے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ اس کی ضرورت نہیں تھی۔انہوں نے پولس کی گاڑیوں کو نذر آتش کئے جاے پر ناراضگی ظاہر کی۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اپنی شناخت بنانے کیلئے ایسا کررہے ہیں ۔ممتا بنرجی نے گودی میڈیا کا نام لیتے ہوئے کہا کہ مکمل طور پر جعلی خبریں چلائی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بنگا ل کی بیشتر میڈیا میں رپورٹنگ بہت ہی اچھی ہےمگر بنگال سے باہر سے آنے والی میڈیا بی جے پی کے اشارے پر جھوٹ پھیلارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ فلمو ں کے سین کو پیش کیا جارہا ہے۔
Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.