جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 28 اکتوبر:۔ جھریہ ، دھنباد کے سابق ایم ایل اے سنجیو سنگھ کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے سابق ایم ایل اے کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا ہے اور دھنباد کے سابق ڈپٹی میئر نیرج سنگھ سمیت چار لوگوں کے قتل کے ملزم سنجیو سنگھ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ سنجیو سنگھ نے گزشتہ سات سال چھ ماہ میں چھٹی بار ضمانت کی درخواست کی تھی لیکن ہر بار کی طرح اس بار بھی عدالت نے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ قابل ذکرہ ے کہ سپریم کورٹ نے حال ہی میں اس معاملے کے دوسرے ملزم جنیندر سنگھ عرف پنٹو سنگھ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ وہیں اس معاملے میں منا بجرنگی کا شارپ شوٹر دھرمیندر پرتاپ سنگھ عرف رنکو سنگھ بھی ضمانت پر ہے۔ تاہم عدالت نے رنکو کے ضمانتی مچلکے مسترد کرتے ہوئے ان کے خلاف وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔ نیرج سنگھ کا قتل 21 مارچ 2017 کو ہوا تھا۔
14
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات:
پہلے مرحلے کی ووٹنگ کی تیاریاں مکمل ووٹر ہر اسمبلی انتخابات میں نصف سے زیادہ ارکان اسمبلی کو مسترد کر...
کانگریس نے اپنا منشور جاری کیا
’سات وعدے اور پختہ ارادے‘ کے تحت 10 لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 12 نومبر:۔...
کلپنا سورین کا جے پی نڈا پر جوابی حملہ
کہا: قبائیلیوں کو ’جنگلی‘ کہنے والے آپ ہی لوگ ہیں قبائلیوں اور مقامی لوگوں کو بے گھر کرنے کی آپ کی...
مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا نے بگودر اور جموا میں عوامی جلسوں سے خطاب کیا
کہا: بی جے پی کے علاوہ کوئی بھی جھارکھنڈ کا خیر خواہ نہیں ہے ’اٹل جی نے جھارکھنڈ بنایا، ہم...