ہاتھوں سے محروم غوث شیخ نے پیروں سے لکھا بورڈ امتحان، 12 ویں سائنس میں حاصل کئے 78 فیصد نمبر
کہا جاتا ہے کہ حوصلہ سخت چٹانوں کو بھی پانی کر دیتا ہے۔ عزم اور حوصلے کی بلندی کا ایسا ہی ایک مظاہرہ مہاراشٹر کے لاتور میں نظر آیا ہے جہاں دونوں ہاتھوں سے محروم غوث شیخ نامی ایک طالب علم نے اپنے پیروں سے بورڈ کا امتحان لکھ کر سائنس اسٹریم میں 78 فیصد نمبر حاصل کیا ہے۔ غوث شیخ نے مارچ میں منعقد ہونے والے ہائر سیکنڈری سرٹیفکیٹ کے امتحان کے دوران پیپر لکھنے والے کی مدد لینے سے انکار کردیا اور اپنے پیروں کی انگلیوں سے امتحان کے پرچے لکھا۔ غوث کے اس حوصلے اور جذبے کی خبر جسے بھی مل رہی ہے وہ اسے سلام کیے بغیر نہیں رہ پا رہا ہے۔
जन्माताच दोन्ही हात नाहीत, पायाने लिहतो, ५ तास अभ्यास करुन लातूरच्या गौसला १२ वीत विज्ञान शाखेतून यश..!#GausShaikh #Latur #MaharashtraHSCResult #MaharashtraTimes #latur pic.twitter.com/Rhdb2oZNDj
— Omprakash Rajenimbalkar (@OmRajenimbalkr) May 23, 2024
لاتور ضلع سے تعلق رکھنے والے ہاتھوں سے معذور طالب علم غوث شیخ نے کبھی ہمت نہ ہارنے کی کہاوت سچ کر دکھایا۔ بغیر ہاتھوں کے پیدا ہونے والے غوث شیخ نے مہاراشٹر بورڈ کے 12ویں امتحان کے پرچے اپنے پیروں کی انگلیوں سے لکھے اور 12ویں سائنس اسٹریم کا امتحان 78 فیصد نمبروں سے پاس کیا۔ ہونہار غوث شیخ نے جسمانی رکاوٹوں کو عبور کر کے ایک مثال قائم کی ہے۔ امتحان کے نتائج کا اعلان اس ہفتے کے شروع میں ہوا ہے۔
قاسم سلیمانی کی بیٹی مریم نے عبداللہیان کے جسد خاکی کے ساتھ انگوٹھی کیوں دفنائی؟
مہاراشٹر کے لاتور ضلع کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں پلے بڑھے 17 سالہ غوث شیخ نے اپنی اسکولی تعلیم وسنت نگر ٹانڈہ کے رینوکادیوی ہائر سیکنڈری آشرم اسکول سے مکمل کی۔ اسی اسکول میں اس کے والد چپراسی کے طور پر کام کرتے ہیں۔ غوث کے والد امجد شیخ نے اپنے بیٹے کی کامیابی پر خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ غوث نے چار سال کی عمر میں نمبر اور حروف لکھنا شروع کر دیا تھا۔ اس کے پرائمری اساتذہ نے اسے انگلیوں سے لکھنے کی مشق کروائی۔ انگلیوں سے لکھنے کے عمل کے دوران غوث نے کلاس کے دیگر طلباء کی طرح امتحان میں شرکت کی جس میں اس نے 12ویں سائنس اسٹریم میں 78 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں۔
کانگریس اکیلے 273 جبکہ انڈیا الائنس 300 سے زائد سیٹیں جیتے گی، ملکارجن کھڑگے کا دعویٰ
ہاتھوں سے محروم، پیروں سے لکھنے والا غوث اپنے حوصلے و عزم کی بنیاد پر مزید آگے بڑھنا چاہتا ہے۔ غوث کی معذوری پر اس کے جذبے اور حوصلے حاوی ہیں، جس سے ایسا لگتا ہے کہ وہ بہت جلد اپنے خواب کی تعبیر حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ غوث شیخ کا خواب یو پی ایس سی سول سروسز کا امتحان پاس کرکے آئی اے ایس بننا چاہتا ہے۔ پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے غوث نے کہا کہ بچپن سے ہی میں نے اپنے ملک کی خدمت کرنے کا خواب دیکھا ہے اور اس خواب کی تعبیرحاصل کرنے کے لیے میں آئی اے ایس افسر بننا چاہتا ہوں۔
واضح رہے کہ مہاراشٹر بورڈ نے 21 مئی کو 12ویں بورڈ کے امتحان کے نتائج کا اعلان کیا تھا۔ اس سال کل 725,077 طلباء میں سے 709,314 طلباء 12ویں سائنس اسٹریم میں پاس ہوئے جن کی مجموعی کامیابی کا تناسب 97.82 فیصد رہا۔ سائنس اسٹریم میں لڑکوں کا پاس فیصد 97.43 فیصد اور لڑکیوں کا پاس فیصد 98.27 رہا۔