International

غزہ جنگ بندی: 10 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 30 فلسطینی قیدی رہا

209views

غزہ کی پٹی میں عارضی جنگ بندی کے پانچویں دن حماس نے کل منگل کو 10 اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا جبکہ دوسری طرف 30 فلسطینی جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں کو جنگ بندی کے معاہدے کے مطابق رہا کیا گیا۔

خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق جنگ بندی کے مذاکرات سے واقف ایک فلسطینی ذریعے نے بتایا کہ حماس نے قیدیوں کی ایک کھیپ ریڈ کراس کے حوالے کی ہے۔

حماس کے قریبی ذرائع نے 30 فلسطینیوں کے بدلے فلسطینی تحریک کے زیر حراست دس اسرائیلی قیدیوں کے ناموں کی فہرستوں کے تبادلے کا اعلان کیا گیا تھا۔

ذرائع نے’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ “کل منگل کو 10 اسرائیلی قیدیوں اور 30 فلسطینی قیدیوں کے ناموں کا بغیر کسی رکاوٹ کے جنگ بندی کے پانچویں دن تبادلہ کیا گیا۔ اس تبادلے میں حراست میں لیے گئے متعدد غیر ملکی کارکنان بھی شامل ہوں گے‘‘۔

گذشتہ روز حماس نے 11 اسرائیلی خواتین اور بچوں کو رہا کیا جو غزہ میں سات ہفتے سے زائد اسیری کے بعد پیر کی شام کو چار روزہ جنگ بندی کے تحت چوتھے تبادلے میں اسرائیل پہنچے تھے جبکہ 33 فلسطینی قیدی جنہیں اسرائیل نے منگل کی صبح رہا کیا تھا مشرقی یروشلم اور رام اللہ شہروں میں ان کے گھروں میں لے جایا گیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.