National

خوفزدہ مودی اپنے متروں اڈانی-امبانی سے مدد کی گہار لگا رہے ہیں! راہل گاندھی

92views

قنوج: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جمعہ یعنی 10 مئی 2024 کو دعویٰ کیا کہ یوپی میں ’انڈیا‘ اتحاد کا طوفان آ رہا ہے۔ آپ لکھ کر رکھ لیں کہ بی جے پی کی یوپی میں سب سے بڑی ہار ہونے جا رہی ہے۔ راہل گاندھی اتر پردیش کے قنوج میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔

راہل گاندھی نے اپنے خطاب کے دوران کہا، ’’نریندر مودی نے 10 برسوں تک اڈانی اور امبانی کا نام نہیں لیا، لیکن جب ڈر گئے تو انے دو متروں کا نام لیا اور کہ آ کر مجھے بچاؤ، انڈیا اتحاد نے مجھے گھیر لیا ہے!‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اس مرتبہ نریندر مودی پی ایم نہیں بنیں گے۔

انہوں نے کہا، ’’10 سے 15 دنوں میں آپ دیکھنا کہ آپ کو بھٹکانے کی کوشش کی جائے گی لیکن آپ کو بھٹکنا نہیں ہے۔ ہمارا ایشو ہندوستان کا آئین ہے۔ اس کتاب نے دلوں اور پسماندگان کو حقوق فراہم کئے ہیں۔

راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے اعتراف کر لیا ہے کہ وہ آئین کو منسوخ کرنے جا رہی ہے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ آئین نے ہی ووٹ سے لے کر دیگر حقوق فراہم کئے ہیں۔ یہ مہاتما گاندھی اور بابا صاحب کا فراہم کردہ ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم مودی 22 لوگوں کے لئے کام کرتے ہیں اور انہوں نے ان 22 لوگوں کا 16 لاکھ کروڑ روپے کا قرض معاف کر دیا ہے۔ میرا آپ سب سے سوال ہے کہ وزیر اعظم مودی نے آپ کا کتنا قرض معاف کیا؟ یہ مرکزی حکومت دلتوں، پسماندگان، کسانوں اور مزدوری کی نہیں ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.