National

اگر عام آدمی پا رٹی کی حکومت بنتی ہے تو طلباء کو بسوں میں مفت سفر

32views

اور دہلی میٹرو میں رعایت ملے گی: کیجریوال

نئی دہلی، 17 جنوری (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے آج کہا کہ اگر ان کی پارٹی دہلی میں حکومت بناتی ہے تو خواتین کے ساتھ ساتھ تمام طلبا کا بس میں سفر بالکل مفت ہوگا۔ اور میٹرو کے کرایہ میں رعایت دی جائے گی۔مسٹر کیجریوال نے کہا کہ سبھی جانتے ہیں کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت تعلیم کو سب سے زیادہ اہمیت دیتی ہے، کیونکہ اگر آپ پڑھتے ہیں تو ہی ملک ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے ایسے غریب بچے ہیں، جوا سکول اور کالج جانے کے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم سے محروم رہتے ہیں۔ میں سب سے بڑا جو اعلان کر رہا ہوں وہ یہ ہے کہ اگر عام آدمی پارٹی حکومت بناتی ہے تو طلباء کو بسوں میں مفت سفر کی سہولت بھی دی جائے گی۔ خواتین کے لیے بسوں میں مفت سفر کی سہولت پہلے سے موجود ہے۔انہوں نے کہا “دہلی کے اندر بہت سے طلباء اسکولوں اور کالجوں میں جانے کے لیے میٹرو کا استعمال کرتے ہیں۔ میٹرو دہلی کی لائف لائن ہے، لیکن میٹرو بہت مہنگی ہو گئی ہے۔ عام طالب علم کے لیے اسے برداشت کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ میٹرو دہلی حکومت اور مرکزی حکومت کے درمیان 50-50 فیصد کا پروجیکٹ ہے۔ اس کا منافع اور نقصان دونوں حکومتوں کے درمیان 50-50 فیصد شیئر کیا جاتا ہے۔ میں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے کہ ہمیں میٹرو میں طلباء کو 50 فیصد رعایت دینی چاہیے۔ نیز، رعایت دینے کی وجہ سے ہونے والے اخراجات کو دہلی اور مرکزی حکومت کے درمیان 50-50 فیصد کے تناسب سے بانٹ دیا جانا چاہیے۔ یہ بالکل عوامی مفاد کا معاملہ ہے۔ اس میں کوئی سیاست نہیں ہے اور نہ ہی سیاست ہونی چاہیے۔‘‘مسٹر کیجریوال نے کہا مجھے امید ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ہمارے بچوں اور نوجوانوں کے لیے میری اپیل کو ضرور قبول کریں گے۔ انتخابات ختم ہونے کے بعد ہم طلباء کو بسوں میں مفت سفر فراہم کرائیں گے اور میٹرو میں انہیں 50 فیصد رعایت دیں گے۔وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں انہوں نے کہا “میں دہلی کے اسکول اور کالج کے طلباء سے متعلق ایک اہم معاملے کی طرف آپ کی توجہ مبذول کرانے کے لیے یہ خط لکھ رہا ہوں۔ دہلی کے طلباء اپنے اسکول یا کالج تک پہنچنے کے لیے زیادہ تر میٹرو پر انحصار کرتے ہیں۔ طلباء پر مالی بوجھ کو کم کرنے کے لئے میں دہلی میٹرو میں طلباء کو 50 فیصد رعایت فراہم کرنے کی تجویز پیش کرتا ہوں۔ دہلی میٹرو دہلی حکومت اور مرکزی حکومت کے درمیان 50-50 فیصد تعاون کا پروجیکٹ ہے۔ اس لیے دہلی حکومت اور مرکزی حکومت کو اس پر آدھا خرچ برداشت کرنا چاہیے۔ہماری طرف سے، ہم طلباء کے لیے بس کا سفر بالکل مفت کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ مجھے پوری امید ہے کہ آپ اس تجویز سے اتفاق کریں گے۔”

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.