85
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی: سابق مرکزی وزیر سبودھ کانت سہائے نے سنیچر کو ڈورنڈا میں رسالدار شاہ بابا کی مزار پر چادر پوشی کی۔ سہائے نے 217 ویں سالانہ عرس کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں بھی شرکت کی۔اس موقع پر حضرت قطب الدین رسالدار شاہ بابا درگاہ کمیٹی کے چیئرمین محمد ایوب گدی، جنرل سکریٹری محمد جاوید انور اور خزانچی زین العابدین (راج) اور دیگر نے سہائے کا استقبال کیا۔ چادرپوشی کے موقع پر سہائے کے ساتھ سابق کونسلر نسیم گدی، رضوان بھائی، ونے سنہا دیپو، سرفراز، صلاح الدین بھائی، ببلو بھائی، ‘پہلوان ‘، محمد اسرائیل، ارون مشرا (پپو) اور دیگر موجود تھے۔