International

نیوزی لینڈ کی سابق وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے منگنی کے 5 سال بعد بوائے فرینڈ گیفورڈ سے کی شادی

165views

نیوزی لینڈ کی سابق وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے بوائے فرینڈ کلارک گیفورڈ سے ہفتہ کے روز شادی کر لی۔ ان دونوں کے درمیان پانچ سال قبل منگنی ہو چکی تھی، لیکن کورونا وبا پھیلنے کی وجہ سے شادی کی تقریب منعقد نہیں ہو سکی تھی۔ حالانکہ اس درمیان جیسنڈا آرڈرن نے ایک بچی کو بھی جنم دیا جس کی تصویریں اس وقت خوب وائرل ہوئی تھیں جب جیسنڈا اسے لے کر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں پہنچی تھیں۔

یوم جمہوریہ پریڈ میں نظر آئے گا ’میڈ اِن انڈیا‘ اسلحوں کا جلوہ، فضائیہ اور بحریہ کی خواتین لہرائیں گی پرچم!

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیسنڈا آرڈرن اور کلارک گیفورڈ کے درمیان 2022 میں شادی ہونی تھی، لیکن کورونا کے بڑھتے معاملوں کے سبب انھوں نے شادی کا ارادہ ملتوی کر دیا تھا۔ طویل مدت کے بعد دونوں نے ایک ذاتی تقریب منعقد کر شادی کر مرحلہ طے کیا۔ یہ تقریب نیوزی لینڈ کی راجدھانی ویلنگٹن سے 325 کلومیٹر دور واقع ہاکس بے علاقہ میں منقعد کیا گیا۔ اہل خانہ کی موجودگی میں جیسنڈا اور گیفورڈ نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھاما۔ اس تقریب میں سابق وزیر اعظم کرس ہپکنز بھی موجود تھے۔

JUST IN – Images supplied by former NZ Prime Minister Jacinda Ardern, from her wedding to Clarke Gayford in the Hawkes Bay. pic.twitter.com/jFGiRwv8SZ

— Andrew Macfarlane (@andrewmacfnz) January 13, 2024

قابل ذکر ہے کہ سابق وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن اور ان کے بوائے فرینڈ کلارک گیفورڈ 2014 سے ہی ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔ پانچ سال کا وقت ایک ساتھ گزارنے کے بعد انھوں نے منگنی کی تھی اور 2022 میں شادی کرنے کا ارادہ کیا تھا۔ منگنی کی تقریب میں کووڈ-19 پابندیوں کے سبب صرف 100 لوگ ہی شامل ہو پائے تھے۔

وزیر اعظم مودی کے لیے قومی سلامتی بھی ذاتی تشہیر اور اپنی تعریف کا ذریعہ بن چکی! جے رام رمیش

واضح رہے کہ 2017 میں جیسنڈا آرڈرن جب نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم بنی تھیں تو وہ نیوزی لینڈ کی کم عمر وزیر تھیں۔ انھوں نے کورونا بحران میں کئی اہم فیصلے لیے تھے جس نے انھیں عالمی شہرت عطا کی۔ انھوں نے وزیر اعظم رہتے ہوئے ہی ایک بیٹی کو جنم دیا تھا۔ جیسنڈا آرڈرن نے جنوری 2023 میں اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا اور کہا تھا کہ انھوں نے وزیر اعظم کی شکل میں ساڑھے پانچ سال گزارے ہیں اور آگے اس عہدہ پر برقرار نہیں رہنا چاہتیں۔

Follow us on Google News