کہا : نوجوانوں کے بھرپور تعاون سے ہم ہٹیامیں تبدیلی لائیں گے
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 15اکتوبر: نوجوانوں کے بھرپور تعاون سے ہم ہٹیا میں ترقی کی نئی داستان لکھیں گے۔ تاریخ گواہ ہے کہ نوجوانوں نے ہمیشہ اپنے عزم اور جذبے سے انقلابی تبدیلی لائی ہے۔ یہ باتیں سابق ڈپٹی میئر اجے ناتھ شاہدیو نے منگل کو سیکٹر 2 دھروا میں منعقدہ یوتھ ڈائیلاگ پروگرام میں کہیں۔ اس پروگرام میں ہٹیا اسمبلی حلقہ کے مختلف علاقوں سے ہزاروں نوجوانوں نے شرکت کی تھی، جس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ڈپٹی میئر اجے ناتھ شاہ دیو نے کہا کہ ہٹیا میں نوجوانوں کے لیے روزگار کا بندوبست کرنا میری ترجیح ہے۔ میرا زور علاقے میں آئی ٹی پارک کے قیام سمیت مختلف صنعتوں کے قیام پر رہے گا۔ میری خصوصی توجہ نگڑی اور راتو بلاکس کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اسپورٹس کمپلیکس کے قیام کے ذریعے کھلاڑیوں کو پروموٹ کرنے پر مرکوز رہے گی۔ نوجوان نہ صرف تندرست رہیں گے بلکہ انہیں کھیلوں کو اپنا کیرئیر بنا کر آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔ ہٹیا، راتو، نگڑی میں سرکاری صحت کے نظام کو مضبوط کریں گے۔نگڑی میں سرکاری سپر اسپیشلٹی ہسپتال کھولنا میرا مقصد ہے۔ اس سے خاص طور پر دیہی علاقوں کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ دیہی علاقوںمیں تعلیمی نظام پر کام کریں گے۔ سرکاری اسکولوں میں بہتر تعلیم کو یقینی بنائیں گے۔ گاؤں کے بچے بھی پرائیویٹ اسکولوں کی طرح اپنے اسکولوں میں تعلیم حاصل کریں گے۔ اسکولوں میں کھیلوں اور موسیقی کے لیے اساتذہ کا بندوبست بھی یقینی بنائیں گے۔ طلبہ کے لیے لائبریری قائم کرکے ہم ان کے لیے خصوصی فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے تاکہ وہ باہر جاکر اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں۔ پیسے کی کمی کی وجہ سے غریب طلباء کو تعلیم سے محروم نہیں ہونے دیا جائے گا۔ لڑکیوںکیلئے راتو اور نگڑی سے کالج کیلئے فری بس سیوا شروع کریںگے۔ کڑخ لینگویج سنٹر قائم کریں گے اور زبان کی خوشحالی کے لیے کام کریں گے۔ میرا مقصد ترقیاتی کاموں میں سرکاری فنڈز کے غلط استعمال کو روکنا اور اس میں شفافیت لانا ہے۔ یوتھ ڈائیلاگ میں شریک نوجوانوں اور خواتین نے بھی کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ نوجوانوں نے متفقہ طور پر اجے ناتھ شاہدیو کو مضبوط حمایت دینے کی بات کہی۔ یوتھ ڈائیلاگ میں امر اورائوں، نارائن اورائوں، بجرنگ مہتو، نرنجن کمار مہتو، رینو ترکی، رایمونی کسپوٹا، کشل اورائوں، ہیمنت گاڈی، ارچنا دیوی، سہابیر لوہرا، سومناتھ اورائوں، نتیش ناگپال، رمن مشرا، بدھوا اورائوں، رمیش شاہ دیو، انوپم دیو، اتل راج، نتیش شاہدیو، نند کشور سینا پتی، ارشد قریشی سمیت بڑی تعداد میں نوجوان موجود تھے۔