National

آسام میں سیلاب کا قہر جاری، اب تک 26 افراد کی موت، 15 اضلاع کے 1.61 لاکھ سے زائد لوگ متاثر

109views

آسام میں سیلاب کی صورت حال مزید خوفناک بنی ہوئی ہے۔ 15 اضلاع کے 1.61 لاکھ سے زائد افراد اس سیلاب سے متاثر ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے مزید 6 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جس کے بعد مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 26 ہو گئی ہے۔ کریم گنج ضلع کے بدر پور علاقہ میں لینڈ سلائڈنگ میں 3 نابالغوں سمیت 5 افراد کی موت واقع ہو گئی ہے۔ آسام ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایس ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق ہیلاکانڈی ضلع میں سیلاب کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔

سیلاب کے سبب کریم گنج میں حالات انتہائی تکلیف دہ دکھائی دے رہے ہیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ پارتھ پروتم داس نے بتایا کہ سیلاب کی حالت اب بھی سنگین ہے۔ اے ایس ڈی ایم اے کی ڈیلی فلڈ رپورٹ کے مطابق بکسا، بارپیٹا، درانگ، دھیماجی، گولپارہ، کریم گنج، ناگاؤں اور نلباڑی ضلعوں میں سیلاب کے سبب 1 لاکھ 5 ہزار 700 سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

موصولہ اطلاع کے مطابق صرف کریم گنج میں ہی سیلاب سے تقریباً 95300 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے بعد ناگاؤں ضلع میں تقریباً 5000 افراد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ دھیماجی میں 3600 لوگ سیلاب کے پانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اے ایس ڈی ایم اے نے بتایا کہ فی الحال 309 گاؤں پانی میں ڈوب چکے ہیں اور ریاست بھر میں 1005.7 ہیکٹیر علاقہ میں فصل متاثر ہوا ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.