جھارکھنڈ ٹیم نے ہماچل پردیش کو 9 وکٹوں سے شکست دی
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 18؍اکتوبر: رانچی کی جھارکھنڈ ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں ہماچل پردیش کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ واضح رہے کہ یہ ٹورنامنٹ راجستھان کے ادے پور میں 15 سے 25 اکتوبر تک منعقد کیا جا رہا ہے جس میں ملک بھر کی 24 ریاستوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جھارکھنڈ کی ٹیم گروپ اے میں ہے جس میں جھارکھنڈ کے علاوہ دہلی، مہاراشٹر، ہماچل پردیش، ہریانہ اور ودربھ شامل ہیں۔ پہلے میچ میں جھارکھنڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بیس اوورز میں 117 رنز بنائے جوابی اننگز میں جھارکھنڈ کے بلے بازوں نے 49 رنز کی اننگز کھیلی اور دو وکٹیں حاصل کیں۔ وکٹ لینے والے وکاس یادو کو مین آف دی میچ منتخب کیا گیا اور انہیں 11000 روپے کی رقم دی گئی۔اس جیت پر جھارکھنڈ ایسوسی ایشن کے صدر جتیندر سنگھ، ڈی ڈی سی سکریٹری روی چوہان، جھارکھنڈ کرکٹ ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے نائب صدر جگگو، سرفی عالم، وارث قریشی، آفتاب عالم مکیش کمار دوبے، زاہد انصاری، افروز انصاری تبریز، عبدالقادر، رنجن سریواستو، پرینکا چودھری نے ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ یہ معلومات جھارکھنڈ ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری آفتاب عالم نے دی۔