ایف آئی ایچ ویمنس ہاکی اولمپک کوالیفائر:جاپان نے جمہوریہ چیک کو 0-2 سے شکست دی
رانچی، 13 جنوری:۔ جاپان نے سنیچر کو رانچی میں ایف آئی ایچ ویمنز ہاکی اولمپک کوالیفائر کے دن کا دوسرا میچ جیت لیا۔ مرانگ گومکے جے پال سنگھ منڈا آسٹروٹرف ہاکی اسٹیڈیم مورابادی میں جاپان کا جمہوریہ چیک کا مقابلہ ہوا۔ جس میں جاپان نے 2-0 سے کامیابی حاصل کی۔ جاپان نے 4 منٹ پر میچ کا پہلا گول کر کے جمہوریہ چیک پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔ جاپان کی جانب سے مییو سوزوکی نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کیا۔ پہلے ہاف میں 1-0 کی برتری حاصل کرنے کے بعد جاپان نے 40ویں منٹ میں دوسرا گول کیا۔ جمہوریہ چیک کی غلطی کی وجہ سے جاپان کو پنالٹی اسٹروک ملا۔ جسے شیہوری اولاکاوا نے گول میں تبدیل کر دیا۔ جاپان شروع سے ہی اس میچ پر حاوی رہا۔ وزیر متھلیش ٹھاکر اس میچ کے دوران مہمان خصوصی کے طور پر اسٹیڈیم میں موجود تھے۔
𝐅𝐮𝐥𝐥 𝐓𝐢𝐦𝐞: 𝐉𝐚𝐩𝐚𝐧 𝟐-𝟎 𝐂𝐳𝐞𝐜𝐡 𝐑𝐞𝐩𝐮𝐛𝐥𝐢𝐜
— International Hockey Federation (@FIH_Hockey) January 13, 2024
It's 3 points for Japan to open their account at the FIH Hockey Olympic Qualifiers 2024 in Ranchi against a resilient Czech Republic defence. #EnRouteToParis
📲 – Download the https://t.co/igjqkvzwmV app to stream… pic.twitter.com/VG0VDTR7kr