ہومEntertainment’ راجہ شیواجی ‘ کا ٹیزر جاری، رتیش دیش مکھ کا جلوہ

’ راجہ شیواجی ‘ کا ٹیزر جاری، رتیش دیش مکھ کا جلوہ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

اداکار رتیش دیش مکھ کی آنے والی تاریخی فلم’ راجہ شیواجی ‘ کا ٹیزر بالآخر ریلیز کر دیا گیا ہے ، جس نے آتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

ٹیزر میں رتیش چھترپتی شیواجی مہاراج کی شکل میں متاثر کن اور دمدار نظر آرہے ہیں۔ اس فلم میں ابھیشیک بچن ، جینیلیا ڈی سوزا ، ودیا بالن ، فردین خان اور بومن ایرانی بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ سنجے دت نے مغل کمانڈر افضل خان کا کردار ادا کیا ہے۔

ٹیزر کا آغاز سنجے دت کی دمدارآواز سے ہوتا ہے ، جس میں وہ کہتے ہیں’’نام کے آگے راجہ لگانے سے کوئی راجہ نہیں بنتا ہے۔‘‘ اس کے بعد مراٹھوں اور مغلوں کے درمیان ایک شدید لڑائی کے مناظر ہیں ، جو فلم میں بڑے پیمانے پر ایکشن کو ظاہر کرتیہیں۔

ابھیشیک بچن ٹیزر میں سمبھاجی شاہ جی بھوسلے کے روپ میں نظر آرہے ہیں ، جب کہ ودیا بالن بھی اپنے کردار سے خاصا متاثر کرتی ہیں۔

تاہم ٹیزر دیکھنے کے بعد کچھ ناظرین نے اس کا موازنہ چھاوا سے کیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں ، کچھ ریتیش کے اوتار کی تعریف کر رہے ہیں ، جب کہ دوسروں کا خیال ہے کہ وکی کوشل کی’ چھاوا‘ کا مقابلہ کرنا ایک مشکل چیلنج ہوگا۔

اس کے باوجود ، ناظرین اس تاریخی کردار میں رتیش دیش مکھ کو دیکھ کر بہت پرجوش ہیں، جو مراٹھی پس منظر سے آتے ہیں۔اہم بات یہ ہے کہ ’ راجہ شیواجی ‘ کو بھی خود رتیش دیش مکھ نے ہی ڈائریکٹ کیا ہے۔

یہ فلم 1 مئی 2026 کو ہندی ، مراٹھی اور تیلگو میں سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اس کے شاندار پیمانے اور طاقتور اسٹار کاسٹ کی وجہ سے فلم سے شائقین کی توقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.