ہومEntertainmentاو رومیو (O'Romeo)کا دھماکہ خیز ٹیزر جاری

او رومیو (O’Romeo)کا دھماکہ خیز ٹیزر جاری

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

The explosive teaser of ‘O Romeo’ is out

بالی ووڈ کے ’چاکلیٹی بوائے‘ سے مکمل طور پر ایکشن اسٹار بنے شاہد کپور ایک بار پھر بڑے پردے پر دھوم مچانے کے لیے تیار ہیں۔ ان کی آنے والی فلم ’’او رومیو‘‘ کے دمدار ٹیزر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ ٹیزر میں شاہد کے خطرناک اور جارحانہ پہلو کو دکھایا گیا ہے، لیکن سب سے بڑا سرپرائز تجربہ کار اداکارہ فریدہ جلال کا تبدیل شدہ اوتار ہے، جس نے شائقین کو حیران کر دیا ہے۔

ٹیزر کا آغاز شاہد کپور کے انٹینس لک اور تیز رفتار ایکشن سے ہوتا ہے،جہاں  وہ گولیاں برساتے ہوئے اکیلے ہی دشمنوں کا لڑ جاتے ہیں۔’’کبیر سنگھ‘‘ اور’’فرضی‘‘ کے بعد شاہد کا یہ را ء اور پرتشدد اوتار مداحوں کو خاصہ پسند آرہا ہے۔ تاہم، اصل حیرانی تبہوتی ہے جب فریدہ جلال کی اسکرین پر انٹری ہوتی ہیں۔ ہمیشہ سادگی اور ہمدردی کی علامت رہی فریدہ اس بار بالکل مختلف، بے باک اور بولڈ انداز میں نظر آرہی ہیں، جو ٹیزر کی سب سے خاص بات ہے۔

ٹیزر میں شاہد کپور ہاتھ میں بندوق لئے فل ایکشن موڈ میںنظر آتے ہیں۔ ان کا کردار انتہائی جارحانہ نظر آرہا ہے۔ ٹیزر میں ترپتی ڈمری، دیشا پٹانی، نانا پاٹیکر، ارونا ایرانی، وکرانت میسی اور اویناش تیواری کی جھلک بھی نظر آتی ہے، جب کہ تمنا بھاٹیہ کی موجودگی نے سامعین کے تجسس کو مزید بڑھا دیا ہے۔

ورک فرنٹ کی بات کریں تو شاہد کپور صرف ’’او رومیو‘‘ تک محدود نہیں ہیں۔ وہ جلد ہی 2012 کی سپر ہٹ فلم ’’کاک ٹیل‘ کے سیکوئل ’’کاک ٹیل2‘‘ میں بھی نظر آئیں گے۔ فلم میں شاہد کے ساتھ کریتی سینن اور رشمیکا مندھانا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ ہدایت کار ہومی ادجانیہ ایک بار پھر جدید رشتوں، دوستی اور سہ رخی محبت کی کہانی پر ایک نیا انداز پیش کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔’’کاک ٹیل 2‘‘ رواں سال ستمبر میں سینما گھروں میں ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version