رشبھ شیٹی کی انتہائی متوقع فلم ’’کانتارا چیپٹر 1‘‘گزشتہ 2 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی اور اب اس نے اپنی اسکریننگ کے آٹھ دن مکمل کر لیے ہیں۔ فلم نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر زبردست اوپننگ کی تھی اور پہلے ہفتے میں زبردست کمائی کرکے سرخیوں میں رہی۔ سامعین اور ناقدین ، دونوںنے فلم کی کہانی، ہدایت کاری اور اداکاری کی تعریف کی۔ تاہم اب اس کے کلیکشن میں معمولی کمی دیکھی جا رہی ہے۔
سیکنلک کی ایک رپورٹ کے مطابق، ’کانتارا چیپٹر 1‘ نے اپنی ریلیز کے آٹھویں دن باکس آفس پر 20.50 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے، جو اب تک کی ایک دن کی سب سے کم کمائی ہے۔ اس سے قبل فلم نے ساتویں دن 25.25 کروڑ روپے، چھٹے دن 34.25 کروڑ روپے، پانچویں دن 31.5 کروڑ روپے، چوتھے دن 63 کروڑ روپے، تیسرے دن 55 کروڑ روپے، دوسرے دن 45.4 کروڑ روپے اور پہلے دن 61.85 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ اس طرح فلم کا کل انڈین کلیکشن 334.94 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔
اگرچہ رفتار تھوڑی کم ہوئی ہے، لیکن فلم نے اپنے بجٹ کو مکمل طور پر نکالنے میںکامیابی حاصل کر لی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ’’کانتارا چیپٹر 1‘‘ کا کل بجٹ تقریباً 125 کروڑ ہے جبکہ یہ فلم پہلے ہی ہفتے میں دنیا بھر میں 446
کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہے۔
فلم ’’کانتارا چیپٹر 1‘‘ سال 2022 کی بلاک بسٹر ’’کانتارا‘‘ کا پریکوئل ہے۔ اس فلم میں ریشبھ شیٹی، رکمنی وسنت، گلشن دیویا اور جیرام نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ شاندار سنیماٹوگرافی، دمدار موسیقی، اور لوک داستانوں سے متاثر کہانی کے ساتھ، سامعین ایک بار پھر “کانتارا” کی پراسرار دنیا میںغوطہ زن ہو جاتے ہیں۔
