International

غزہ میں اسرائیلی حملے میں آٹھ فلسطینی تاجر شہید

71views

غزہ پٹی میں اسرائیلی حملے میں سڑک کے کنارے تجارتی ٹرکوں کا انتظار کر رہے کم از کم آٹھ فلسطینی تاجر شہید  ہو گئے۔یہ معلومات غزہ میں صحت کے حکام کے ذرائع نے فراہم کی ہے تاہم کسی سرکاری فلسطینی ذریعے نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ اب تک اسرائیلی فوج نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

دہلی میں شدید گرمی کے پیش نظر ‘ریڈ الرٹ’ جاری

غزہ میں حماس کے زیر انتظام صحت کے حکام نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں میں پیر تک ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 37,347 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 85,372 افراد زخمی ہوئے ہیں۔اسی دوران اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ اس کی کارروائیاں وسطی اور جنوبی غزہ کی پٹی میں جاری ہیں۔

آئی ڈی ایف نے کہا کہ “آئی ڈی ایف کے دستے رفح کے علاقے میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آئی ڈی ایف کے دستوں کو کئی ہتھیار ملے اور دھماکہ خیز مواد سے لیس کئی ڈھانچوں پر حملہ کیا جو فورسز کے لیے خطرہ پیدا کررہے تھے”۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ “گزشتہ روز فوجیوں نے قریبی لڑائی میں مسلح عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا ۔ اس کے علاوہ، کئی فوجی ڈھانچے جو فوجیوں کے لیے خطرہ تھے اور حماس کے زیر استعمال تھے تباہ کر دیے گئے”۔

Follow us on Google News