National

ہندوستان سے لے کر امریکہ تک آیا زلزلہ، کہیں شدت 3.8 تو کہیں 5.8، خوف میں عوام

133views

جمعہ کے روز کئی علاقوں میں زلزلہ آنے سے لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں میں ہندوستان اور دیگر ممالک میں زلزلہ کا ہلکا اور تیز جھٹکا کئی بار محسوس کیا گیا ہے، آج بھی کچھ علاقوں سے کم اور کچھ علاقوں سے تیز زلزلہ کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

ہندوستان کے جموں و کشمیر میں تو آج دن بھر میں کم از کم پانچ مرتبہ زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں چار مرتبہ اور ڈوڈہ میں ایک مرتبہ زلزلہ آیا جس نے کو دہشت میں ڈال دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کشتواڑ میں شام 5.20 بجے 3.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ اس سے قبل صبح 6.56 بجے 2.9 شدت کا، علی الصبح 2.09 بجے 3.2 شدت کا اور اس سے کچھ منٹ پہلے 2.9 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ ڈوڈہ میں صبح 5.37 بجے 2.6 شدت کا زلزلہ آنے کی اطلاع قومی زلزلہ سائنس سنٹر نے دی۔

ہندوستانی ریاست آسام میں آیا زلزلہ جموں و کشمیر میں آئے زلزلہ سے زیادہ تیز تھا۔ موصولہ خبروں کے مطابق جمعہ کی شام تقریباً 6.15 بجے یہ زلزلہ محسوس کیا گیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.7 درج کی گئی۔ اس زلزلہ کو بڑی تعداد میں لوگوں نے محسوس کیا اور اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل گئے۔ فی الحال اس زلزلہ سے کسی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔ زلزلہ کا مرکز میانمار میں تھا۔ ظاہر ہے اس کا اثر میانمار میں بھی پڑا ہے اور میانمار میں تو 5.8 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔

دوسری طرف امریکہ میں 5.5 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے جس نے لوگوں کے دلوں میں خوف پیدا کر دیا ہے۔ امریکہ کے شہر نیویارک اور نیو جرسی میں یہ زلزلہ آیا جس کی زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر بتائی جا رہی ہے۔ یوروپین میڈیٹرانین سسمولوجیکل سنٹر نے یہ جانکاری دی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.