Jharkhand

ایم ایف اے کم پروگریسو ہائی اسکول میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا یوم پیدائش منایا گیا

73views

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 14 اپریل: ایم ایف اے کم پروگریسو ہائی اسکول میں سوموار کو بھارت رتن ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا یوم پیدائش عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ پروگرام کا آغاز صبح کی دعا سے ہوا جہاں میڈم رابعہ بصری نے بابا صاحب کی زندگی، ان کی جدوجہد اور سماجی خدمات پر اپنے خیالات پیش کئے۔ ان کے خطاب نے طلباء کو ڈاکٹر امبیڈکر کے اصولوں اور اقدار سے متعارف کرایا۔ اس کے بعد طلباء میں بابا صاحب کی زندگی پر مبنی ایک مختصر تعلیمی ویڈیو دکھائی گئی۔ جس سے انہیں ان کے نظریات، افکار اور تاریخی خدمات کو جاننے اور سمجھنے کا موقع ملا۔ اس کے بعد اسکول کے ناظم (ایس ایم سی ہیڈ) ایڈوکیٹ منہاج اختر نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر امبیڈکر کی سماجی اصلاحات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح بابا صاحب نے تعلیم، مساوات اور سماجی انصاف کے لیے اپنی زندگی بھر جدوجہد کی اور ہندوستان کے آئین کے معمار بن گئے۔ پروگرام کا مقصد طلبہ سماج میں مساوات، انصاف اور حقوق سے واقف ہوں اور اپنے فرائض کو سمجھ کر ایک مضبوط ہندوستان کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔اس موقع پرا سکول کے پرنسپل اور اساتذہ توحید انصاری، طارق، عبدالوہاب، صالحہ خاتون، زینب، شگفتہ، رابعہ بصری، شاہینہ، سجادہ، صالحہ آفرین وغیرہ اور طالبات موجود تھیں اور ان سب نے بابا صاحب کے نظریات پر چلنے کا عہد کیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.