پٹنہ( راست) انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ایجوکیشن ریسرچ، پٹنہ کے ڈائرکٹر ان چیف ڈاکٹر انل سلبھ نے انسٹی ٹیوٹ کے دو پرانے طالب علم کو بیسٹ انسٹی ٹیوٹ ایوارڈ۔2024 سے سرفراز کیا۔ ڈاکٹر انل سلبھ نے نئے اور انٹرن شپ کے طلبا سے کالج کی ایک تقریب میں تعارف کراتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عقیل صدیقی نے اپنی محنت اور کاوش کی وجہ سے جو مقام حاصل کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ ڈاکٹر عقیل صدیقی 1999بیچ کے طالب علم رہے ہیں۔ اسی وقت سے وہ انسٹی ٹیوٹ کے ہر فکشن میں متحرک اور سرگرم کردار ادا کرتے رہے۔ ڈاکٹر عقیل صدیقی فیزیو تھیراپی میں سکینڈ ٹاپر رہے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں انہیں شیوہر میں بیج ناتھ جھا انسٹی ٹیوٹ آف رہیبیٹیشن سنٹر کا ڈائرکٹر بنایا تو انہوں نے اپنے کاموں کو بخوبی انجام دیا۔ جسے آج بھی لوگ یاد رکھتے ہیں۔انہوں نے اپنے طلبا کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈاکٹر عقیل صدیقی کے نقش قدم پر چلیں۔ وہیں دوسری طرف 2023 بیچ کے ٹاپر ڈاکٹر عنایت پالوی کے بارےمیں ڈاکٹر انیل سلبھ نے کہا کہ پالوی صاحب جب تک انسٹی ٹیوٹ میں رہے بے باک ہوکر رہے۔ آج وہ کالج میں انسپیکشن کمیٹی کے ممبر ہیں۔ بہت سے پارا میڈیکل کالج میں انسپیکشن پر جاتے ہیں ۔ مجھے خوشی ہے کہ دونوں میرے انسٹی ٹیوٹ کے اسٹوڈنٹ رہے ہیں۔ آج انہیں اعزاز بخشتے ہوئے مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کے یہ دونوں پہلے اسٹوڈنٹ ہیں جنہوں نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔آخرمیں ڈاکٹر عقیل صدیقی اور ڈاکٹر عنایت پالوی نے کالج کے ڈائرکٹر اور ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایوارڈ تو بہت سے حاصل ہوئے مگر آج کا ایوارڈ میری زندگی کا سب سے بڑا ایوارڈ ہے۔کیوںکہ یہیں سے میں نے اپنی تعلیمی سفر کو معراج بخشا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر نریندر کمار سنہا، ڈاکٹر شاردلعزیز، سابق جسٹس پٹنہ ہائی کورٹ راجندر پرساد، ڈاکٹر انوپ گپتا، ڈاکٹر آدتیہ اوجھا موجود تھے۔
52
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
مولانا محمد شبلی القاسمی کی تصنیف کردہ کتاب ‘‘ عہد جاوداں ’’ کی رونمائی
پھلواری شریف ،۱۰؍دسمبر ۲۰۲۴ء (راست) مفکر اسلام حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانیؒ امیر شریعت سابع بہار اڈیشہ وجھارکھنڈکے کارناموں...
وزیراعظم مودی ہندوستان کے لیے خواتین کی قیادت میں اقتصادی ترقی کا تصور کرتے ہیں۔سیتا رمن
دربھنگہ۔ 30؍ نومبر۔ ایم این این۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جمعہ کو زور دے کر کہا کہ...
پنجاب نیشنل بینک کے ایم ڈی اور سی ای او اتل کمار گوئل جنوبی بہار گرامین بینک، پٹنہ کے ہیڈ آفس پہنچے
جدید بھارت نیوز سروسپٹنہ، 29 نومبر: پنجاب نیشنل بینک کے ایم ڈی اور سی ای او اتل کمار گوئل جنوبی...
ندا فائونڈیشن کے تحت مفت آنکھ جانچ کیمپ کا انعقاد
بہار شریف 29 نومبر(راست) ارض بہار شریف کے محلہ کٹرہ باغ، نئی سرائے میں واقع ندا فائونڈیشن جو کافی طویل...