National

روشنی کا تہوار دیوالی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے

204views

روشنی کا تہوار دیوالی بھارت اور بیرون ملک میں آج پورے مذہبی جوش و خروش اور جذبے کےساتھ منایا جا رہا ہے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے دیوالی کے موقعے پر عوام کو مبارکبا دی ہے۔ اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ دیوالی خوشی اور مسرت کا تہوار ہے اور یہ تاریکی پر روشنی، برائی پر اچھائی اور نا انصافی پر انصاف کی جیت کی علامت کے طور پر منائی جاتی ہے۔ صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ دیوالی کا تہوار انسانیت کی فلاح بہبود کے لئے کام کرنے کی غرض سے ہر ایک کو تحریک دیتا ہے اور اُس کے ضمیر کو جگاتا ہے۔ صدر جمہوریہ نے لوگوں سے روشنی کا تہوار پورے احتیاط کے ساتھ منانے کی اپیل کی اور ماحولیات کے تحفظ میں تعاون دے کر ملک کی تعمیر کے لئے عہد کرنے کی اپیل کی۔

اپنے پیغام میں نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ دیوالی پوری خوشی اور جذبے کے ساتھ منائی جائے۔ دیوالی اندھیرے پر روشنی کی جیت کی عکاسی کرتی ہے اور نیک اور اصولی زندگی گزارنے کے جذبے کے عزم کی مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیوالی ہر طرح کے حالات میں نیک اور اصول پسند زندگی گزارنے کے لوگوں کے عزم کو دہراتی ہے اور اُنہیں اُن کے فرائض کے تئیں آگاہ کرتی ہے۔ نائب صدر نے امید ظاہر کی کہ یہ دیوالی خوشی اور مسرت کی روشن کی مینار ثابت ہوگی جس سے ملک مستقبل میں خوشحالی اور کامیابی کی طرف گامزن ہوگا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے آج دیوالی کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔ 

اپنے پیغام میں انھوں نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ تہوار ہر کسی کی زندگی میں خوشی، خوشحالی اور اچھی صحت لائے گا۔

وزیراعظم نریندر مودی سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے ساتھ دیوالی منانے کے لیے ہماچل پردیش کے Lepcha پہنچ گئے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے اِس بات کی جانکاری دی ہے۔ پچھلے سال وزیراعظم نے کرگل میں مسلح افواج کے ساتھ دیوالی منائی تھی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.