International

’پاک-ایران کشیدگی کے باوجود انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے‘، پاکستانی الیکشن کمیشن کا عزم

163views

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پاک-ایران سرحدی کشیدگی کے باوجود اس کی تمام تر توجہ 8 فروری کو عام انتخابات کرانے پر مرکوز ہے۔ ’دی نیوز‘ نے جب الیکشن کمیشن کے ترجمان سے رابطہ کیا اور پوچھا کہ کیا پاکستان اور ایران کے درمیان موجودہ کشیدگی سے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات اور ان کا شیڈول متاثر ہوگا؟ تو ترجمان نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنے شیڈول کے مطابق اور اعلانیہ تاریخ پر الیکشن کرانے کے لیے پرعزم ہے۔

ایک ملک، ایک انتخاب: کانگریس صدر کھڑگے نے کووند کمیٹی کو لکھا خط، پارٹی کے نظریہ سے کرایا واقف

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے واضح لفظوں میں کہا کہ کمیشن انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہے اور ایسی کوئی تجویز یا متبادل زیر غور نہیں کہ پاک-ایران کشیدگی کی وجہ سے الیکشن کی تاریخ پر نظر ثانی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں اور 8 فروری کو الیکشن کرانے کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔ وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا بھی یہی کہنا ہے کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے۔ ان کی رائے ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان صورتحال میں کشیدگی کم ہونا شروع ہو گئی ہے۔

آسام کے وزیر اعلیٰ سب سے بدعنوان، وہ بی جے پی کے دیگر وزرائے اعلیٰ کو بھی بدعنوانی سکھا سکتے ہیں: راہل گاندھی

اس درمیان پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے حالیہ سرحدی کشیدگی کو ختم کرنے پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور ایران کے وزیر خارجہ میں رابطہ ہوا جس میں دونوں نے پاکستان اور ایران کے درمیان حالیہ تناؤ ختم کرنے پر اتفاق کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جلیل عباس جیلانی نے ایرانی وزیرخارجہ کو پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان کبھی بھی اپنی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

(یو این آئی اِنپٹ کے ساتھ)

Follow us on Google News