National

دہلی- یوپی سمیت 5 ریاستوں میں گھنی دھند، ابھی کسی  راحت کی امید نہیں

327views

دہلی-این سی آر سمیت پورے شمالی ہندوستان میں شدید سردی نے تباہی مچا رکھی ہے۔ وسطی ہندوستان کی ریاستیں بھی دھند اور سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ دہلی میں درجہ حرارت 4 ڈگری سیلسیس سے نیچے برقرار ہے۔ دارالحکومت میں گھنی دھند اور حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے کئی پروازیں اور ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔

دہلی، این سی آر میں سردی کی لہر جاری، درجہ حرارت 3.5 ڈگری سیلسیس تک گر گیا

واضح رہے جموں کشمیر، لداخ اور اتراکھنڈ میں آج برف باری کا امکان ہے۔ راجستھان، اتر پردیش، ہماچل پردیش، پنجاب اور ہریانہ میں کولڈ ویو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔مدھیہ پردیش میں شدید سردی اور بہار میں سردی کا الرٹ ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سردی اور دھند سے نجات کے لیے انتظار کرنا پڑے گا۔

گھنی دھند کی وجہ سے جمعرات کی صبح دہلی-این سی آر میں حد نگاہ بہت کم رہی۔ اس کی وجہ سے اندرا گاندھی ہوائی اڈے پر کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ اس سے قبل بدھ کو بھی دہلی ہوائی اڈے پر 170 پروازیں متاثر ہوئی تھیں۔ جس کی وجہ سے مسافر گھنٹوں پریشان رہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے ایک مسافر نے بتایا کہ ان کی پرواز دو گھنٹے سے زیادہ تاخیر کا شکار ہوئی۔ تاہم، ہم کسی پر الزام نہیں لگا سکتے۔ اس میں کوئی کیا کر سکتا ہے؟

رام کے نام پر ایودھیا میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہاں رام کم مودی جی زیادہ نظر آ رہے!

محکمہ موسمیات نے کہا کہ امید ہے کہ دہلی سمیت شمالی ہندوستان میں سردی سے کوئی مہلت نہیں ملے گی۔ تاہم سورج کی روشنی کی وجہ سے دن کے وقت درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔ لیکن دھند ایسی ہی رہے گی۔ ہریانہ اور پنجاب میں دو تین دن کے لیے شدید سردی کا الرٹ ہے۔

Follow us on Google News