Jharkhand

ماب لنچنگ متاثرین کے خاندانوں کیلئے معاوضہ کا مطالبہ

41views

جھارکھنڈ جنادھیکارمہاسبھانے وزیر خزانہ رامیشور اوراؤں کو میمورنڈم سو نپا

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی 13 اکتو بر: جھارکھنڈ جنادھیکار مہاسبھا کے وفد نے آج ریاستی وزیر خزانہ رامیشور اوراؤں سے ملاقات کی اور ریاست میں پچھلے 10 سالوں میں ہونے والے ماب لنچنگ کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔مہاسبھا سے وابستہ یونائیٹڈ ملی فورم کے جنرل سکریٹری افضل انیس، جو ریاست کے تمام معاملات میں حقائق کی تلاش، مقدمات کی پیروی اور خاندانوں کی مدد کرنے میں مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں، نے کیس کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔حال ہی میں وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے ریاستی سطح کے ایک پروگرام میں لنچنگ کےمتعدد متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ دیاہے۔اس قدم نے نہ صرف متاثرہ خاندان کو مالی مدد فراہم کی ہے بلکہ معاشرے کو یہ پیغام بھی دیا ہے کہ حکومت اس طرح کے تشدد کے خلاف ہے۔ لیکن میڈیا میں دستیاب متاثرہ خاندانوں کے ناموں میں پچھلے 10 سالوں میں لنچنگ کے بہت سے متاثرین کے نام شامل نہیں ہیں۔وفد نے وزیر خزانہ کو 2016 سے اب تک 32 متاثرین کی فہرست شیئر کی جنہیں معاوضہ ملنا چاہیے۔وزیر کو بتایا گیا کہ ان میں سے زیادہ تر خاندان کے افراد کو وزیر اعلیٰ کے پروگرام کا علم تک نہیں تھا۔ وزیر نے یقین دلایا کہ انہیں بھی معاوضہ دیا جائے گا۔خاص طور پر 2016-19 کے دوران لنچنگ کے ان 32 متاثرین کے زیادہ تر معاملات مذہب یا گائے سے متعلق تھے۔ ان میں کئی خاندانوں کے افراد شامل ہیں، جنہیں آج تک معاوضہ نہیں ملا، جو مالی بحران اور بیماری سے نبرد آزما ہیں۔وزیر خزانہ کوریاست کے مختلف علاقوں میں ماب لنچنگ میں مارے گئے 32 لوگوں کی فہر ست بھی پیش کی ۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.