National

دہلی میں کم از کم درجہ حرارت 8.7 ڈگری سیلسیس، اے کیو آئی ’انتہائی خراب‘

167views

نئی دہلی: ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق دہلی کے لوگ منگل کے روز گھنی دھند اور سرد صبح کے ساتھ بیدار ہوئے، دریں اثنا، کم از کم درجہ حرارت 8.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ آئی ایم ڈی کی پیشن گوئی سے پتہ چلتا ہے کہ منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔

پاکستان میں نمونیا کا پھیلاؤ، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 14 بچوں کی موت

آئی ایم ڈی نے کہا کہ دھند کی وجہ سے صبح 5.30 بجے پالم اور صفدرجنگ میں حد نگاہ 50 میٹر تک گر گئی، جس کے سبب فلائٹ اور ٹرین آپریشن میں خلل پڑا۔ دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ نے منگل کی صبح 6 بجے مسافروں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی۔ ماہر موسمیات نے کہا، ’’صبح 9 بجے پالم اور صفدرجنگ میں حد نگاہ مسلسل کم ہو کر 50 میٹر رہ گئی۔‘‘

ای وی ایم تیار کرنے والی کمپنی کے چار نامزد ڈائریکٹر بی جے پی سے وابستہ، پھر یہ محفوظ کیسے ہو سکتی ہے! سرجے والا

مزید یہ کہ شہر بھر کے کئی اسٹیشنوں پر ہوا کا معیار ‘انتہائی خراب’ زمرے میں ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق آنند وہار علاقے میں صبح 9 بجے پی ایم 2.5 کی سطح ‘انتہائی خراب’ زمرے میں 355 ریکارڈ کی گئی، جبکہ پی ایم 10 کی سطح 233 یا ‘خراب’ زمرے میں پہنچ گئی۔

Follow us on Google News