National

دہلی کی عدالت نے بی آر ایس ایم ایل سی کویتا کو 23 مارچ تک ای ڈی کی تحویل میں بھیجا

125views

دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے ہفتہ کو بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) تلنگانہ قانون ساز کونسل کے رکن (ایم ایل سی) کے خلاف مبینہ دہلی ایکسائز پالیسی گھپلہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں درج مقدمے کے سلسلے میں کویتا کو 23 مارچ تک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی تحویل میں بھیج دیا گیا۔

ایم پی/ایم ایل اے کیسز کے خصوصی جج ایم کے ناگپال نے ای ڈی اور دفاعی وکیل کے دلائل سننے کے بعد محترمہ کویتا کو 23 مارچ تک ای ڈی کی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا۔دفاعی وکیل نے ای ڈی کی تحویل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ من گھڑت مقدمہ ہے اور ان کے مؤکل کے خلاف تمام الزامات غیر قانونی ہیں۔

واضح رہے کہ تلنگانہ کے سابق وزیر اعلی  کے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کویتا کو جمعہ کو ای ڈی نے گرفتار کیا تھا جب قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ایک ٹیم نے حیدرآباد میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا۔ محترمہ کویتا کو کل صبح یہاں عدالت میں پیش کیا گیا تاکہ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت مقدمہ میں پوچھ گچھ کے لیے ان کی تحویل حاصل کی جا سکے۔بی آر ایس لیڈر کی طرف سے سینئر وکیل وکرم چودھری اور ای ڈی کی طرف سے خصوصی وکیل زوہیب حسین پیش ہوئے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.