
امبیڈکر نے باشندگان ملک کو متحد کرنے کا کام کیا
جدید بھارت نیوز سروس
چترا ،14؍اپریل : بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر ڈی سی رمیش گھولپ، ڈی ڈی سی امریندر کمار سنہا، ایس ڈی او چترا محمد ظہور عالم اور دیگر عہدیداروں نے شہر کے پوسٹ آفس چوک پر واقع بابا صاحب کے مجسمہ پر پھول چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ڈی سی نے امبیڈکر جینتی پر ضلع کے لوگوں کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بابا صاحب آئین کے بانی ، عظیم انقلابی، ماہر قانون اور سماجی مصلح تھے۔ انہوں نے ملک کو متحد کرنے کا کام کیا۔ ملک کو ایسا آئین دیا جس میں سماج کے تمام ذاتوں، طبقات اور مذاہب کے لوگوں کو یکساں مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔ ہم سب کو بابا صاحب کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کا عہد کرنا چاہیے۔ گلپوشی تقریب کے بعد ڈی سی نے صدر بلاک علاقہ میں محکمہ بہبود کے ذریعہ چلائے جانے والے شیڈول کاسٹ ہاسٹل کا معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے طلباء سے بات چیت کی، ان کے مسائل سنے اور انہیں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ ڈپٹی کمشنر نے بچوں سے بات چیت کے دوران ان کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی جس کی وجہ سے بچوں میں جوش و خروش کی فضا دیکھی گئی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپلائی آفیسر منیندر بھگت، ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر منو کمار، زونل آفیسر چترا کے علاوہ دیگر افسران اور عملہ موجود تھا۔
