National

ہریانہ کی آٹھ سیٹوں پر کانگریس نے جاری کی امیدواروں کی لسٹ ، کماری شیلجا ، دیپندر ہڈا اور ورون چوھری کو ٹکٹ

151views

کانگریس نے جمعرات یعنی 25 اپریل کی رات دیر گئے ہریانہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا  ہےلیکن ابھی گروگرام یعنی گڑگاؤں لو ک سبھا سیٹ کے لئے امیدوار کے نام کا اعلان  نہیں کیا ہے۔ کماری سیلجا کو سرسا سے، دیپندر سنگھ ہڈا کو روہتک سے، ورون چودھری کو امبالہ سے، جئے پرکاش کو حصار سے، دیوانشو بدھیراج کو کرنال سے، ستپال برہمچاری کو سونی پت سے، راؤ دان سنگھ کو بھیوانی-مہیندر گڑھ سے اور مہندر پرتاپ کو فرید آباد لوک سبھا سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔

بی جے پی کے حصار کے ایم پی برجیندر سنگھ کو ٹکٹ نہیں ملا ہے۔ ساتھ ہی گروگرام سیٹ پر اعلان ہونا باقی ہے۔ بھیوانی سیٹ پر کرن چودھری کو مایوسی ہوئی ہے۔ وہ اپنی بیٹی شروتی چودھری کے لیے ٹکٹ مانگ رہی تھیں۔ اس کے علاوہ برجیندر سنگھ حصار سے ٹکٹ کے خواہاں تھے لیکن وہاں سے ہڈا کیمپ کے جئے پرکاش کو کانگریس نے امیدوار بنایا ہے ۔ سابق سی ایم کھٹر کے سامنے کانگریس نے ریاستی یوتھ کانگریس کے صدر دیویانشو بدھیراج کو کرنال سیٹ سے میدان میں اتارا ہے۔

ہریانہ میں لوک سبھا کی دس سیٹیں ہیں۔ ان تمام سیٹوں پر 25 مئی کو ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔ گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے تمام سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔اس بار کانگریس ہریانہ میں عام آدمی پارٹی کے ساتھ مل کر الیکشن لڑ رہی ہے۔ کانگریس نے اتحاد کے تحت نو سیٹیں اپنے لیے رکھی ہیں۔ ایک سیٹ، کروکشیتر سیٹ، عام آدمی پارٹی کو دی گئی ہے، جہاں سے سشیل کمار گپتا میدان میں ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.