43
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 2نومبر: کانگریس امیدوار اجے ناتھ شاہ دیو نے سنیچر کو ہٹیا اسمبلی میں کئی مقامات پر پیدل اور میٹنگ کرکے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا۔ انہوں نے ہٹیا، لال گٹوا، ہنو بستی، ڈبڈیہہ، کوٹے، لابید، تریل، چھوٹا گھاگھرا، سیکٹر 2 اور دیگر مقامات پر انتخابی مہم چلا کر برسا چوک میں انتخابی دفتر کا افتتاح کیا۔ شاہدیو نے کہا کہ اس بار اپنے بچوں کو بہتر مستقبل، اچھے سرکاری اسپتال، اچھے سرکاری اسکول اور ہٹیا کی ہمہ جہت ترقی کا موقع دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہٹیا کے عوام اب تبدیلی چاہتے ہیں اور انہیں ایک بہتر اور ترقی یافتہ ہٹیا اسمبلی کے ہر عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنا چاہتے ہیں۔ اس لیے اس بار ہاتھ کے نشان پر ووٹ دے کر کانگریس پارٹی کو ووٹ دیں۔ شاہدیو نے چھوٹا گھاگھرا، لابید،ڈبڈیہہ اور دیگر مقامات پر سہرائی جترا میں بھی شرکت کی۔