Jharkhand

آجسو پارٹی کی میٹنگ کی تقریب کا انعقاد

32views

حکومت نے پانچ سالوں میں عوام کو یاد تک نہیں کیا: سدیش مہتو

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 17اکتوبر: ہیمنت حکومت نے صرف مینڈیٹ کی توہین کرکے عوام کو دھوکہ دیا ہے۔ ان کو پچھلے پانچ سالوں میں عوام کی یاد بھی نہیں آئی اور انتخابات کے ساتھ ہی انہوں نے پھر سے عوام کو گمراہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ عوام ان کی وعدوں کی خلاف ورزی کا جواب اپنے حق رائے دہی سے دیں گے۔ پارٹی صدر سدیش کمار مہتو نے یہ باتیں کانکے روڈ پر واقع اپنے رہائشی دفتر میں منعقدہ میٹنگ میں کہیں۔ اس دوران مانڈو اسمبلی حلقہ کے تحت ڈاڈی بلاک کے ریجھو چودھری اور دیواکر مہتو کی قیادت میں سینکڑوں نوجوانوں اور مانڈو مکھیا انیتا دیوی اور چھوٹے لال بھوئیاں کی قیادت میں بھونیا برادری کے کئی لوگوں نے پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔ جے ایم ایم اور کانگریس کے اتحاد نے ریاست کی حالت کمزور کر دی ہے۔ حکومت کے طرز عمل سے پریشان عوام اب تبدیلی کے لیے تیار ہیں۔ حکومت نے نوجوانوں کو نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن انہیں صرف لاٹھی چارج ہی ملا۔ عوام ان کے وعدوں اور کاموں کا جائزہ لے گی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.