جدید بھارت نیوز سروس
چترا ، 20اکتوبر: ضلع کے سمریا اور چترا اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ 13 نومبر 2024 کو ہونی ہے۔ تمام ووٹرز 13 نومبر کو اپنے ووٹ کی اہمیت کو جانتے ہوئے ووٹ دیں۔ اس کیلئے SVEEP پروگرام کے تحت ایک جامع آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے۔ SVEEP پروگرام کے تحت ووٹروں کو آگاہ کرنے کے مقصد سے ضلع پبلک ریلیشن آفیسر و سویپ سیل نوڈل آفیسر شکیل احمد، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر تشار رائے اور بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر پرتاپ پور ابھیشیک پانڈے کے ذریعہ پرتاپ پور بلاک علاقہ میں ایک بیداری مہم چلائی گئی۔ جس میں دکانداروں اور اشیاء کی خریداری کیلئے آنے والے لوگوں کو آگاہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ریلیوں، بینر پوسٹرز، انتخابی رتھ اور دیگر ذرائع سے ووٹروں کو آگاہ کیا گیا۔ زیادہ سے زیادہ ووٹنگ کو یقینی بنانے کیلئے کم ووٹنگ فیصد والے بوتھس کی نشاندہی اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر و ڈی سی رمیش گھولپ کی ہدایات پر خصوصی پروگرام منعقد کرنے کی تیاریاں کی گئی ہیں۔
45
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
اسمبلی کا خصوصی اجلاس: ربندر ناتھ مہتو بلا مقابلہ اسپیکر منتخب
گورنر کے خطاب کے بعد ہیمنت حکومت آج اکثریت ثابت کرےگی جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 10 دسمبر:۔ رابندر ناتھ مہتو...
نجی نرسنگ ہوم، ہسپتالوں اور ڈائیگنوسٹک مراکز کی نگرانیکیلئے ریگولیٹری باڈی بنائی جائے گی: وزیر ڈاکٹر عرفان
جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 10 دسمبر:۔ ریاست کے پرائیویٹ نرسنگ ہوم، ہسپتالوں اور تشخیصی (ڈائیگنوسٹک) مراکز کی من مانی کو...
پینے کے پانی کے محکمے میں آؤٹ سورس تقرری کے حکم پر روک
کنٹریکٹ ملازمین کو نہیں ہٹایا جا سکتا: ہائی کورٹ جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 10 دسمبر:۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے کنٹریکٹ...
صدر ایس ڈی او ظہور عالم نے پرتاپ پور بلاک کا دورہ کیا
سرکاری اسکولوں، پی ڈی ایس کی دکانوں، ہسپتالوں اور سرکاری اسکیموں کی چھان بین کی جدید بھارت نیوز سروسچترا، 10...