National

عام سرمایہ کاروں کا مادھوی بچ کی قیادت والے سیبی پر اعتماد کم ہو رہا ہے: راہل

77views

نئی دہلی، 19 نومبر (یو این آئی) کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے منگل کو کہا کہ سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کی سربراہ مادھوی بچ کی وجہ سے اس کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے اور اس کی حقیقت کی جانچ پڑتال کے حوالہ سے وہ مختلف شعبوں کے سرکردہ لوگوں سے وقفہ وقتہ سے بات چیت کرتے ہیں کانگریس لیڈر نے آج کہا کہ اس ایپی سوڈ میں انہوں نے پارٹی کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا اور تجربہ کار صحافی سوچیتا دلال کے ساتھ گہرائی سے بات چیت کی ہے، جس میں یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ مسز بچ کی قیادت میں سیبی پر عام سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی آئی ہے۔مسٹر گاندھی نے کہا، Butch Stops Here’ کے اس ایپی سوڈ میں میں پون کھیڑا اور تجربہ کار صحافی سوچیتا دلال کے ساتھ بیٹھ کر اس بات پر بات چیت کی ہے کہ کس طرح اجارہ داری کو فروغ دینے کے لئے نظام کے ذریعے ریٹیل سرمایہ کاروں کو کچلا جا رہا ہے۔ سیبی کے تحت جہاں عام سرمایہ کار کو تحفظ فراہم کرنے والے ریگولیٹری میکانزم اب اڈانی جیسے کارپوریٹ اداروں کی حفاظت کر رہے ہیں، یہ صرف مالیاتی بدانتظامی کے بارے میں نہیں ہے بلکہ اس پر بھی بات چیت ہوئی کس طرح چھوٹے سرمایہ کار، کاروباری افراد اور ایماندار کاروبار کا اس نظام میں اعتماد ختم ہو رہا ہے جو غیر جانبداری یقینی بناتا ہے۔انہوں نے کہا، “آئیے مل کر سانٹھ گانٹھ والے کیپٹلزم کی حقیقی قیمت کا تجزیہ کریں – نہ صرف کھوئی ہوئی بچتوں کے لحاظ سے بلکہ لاکھوں محنتی ہندوستا نیوں کے اعتماد اور مواقع کے خاتمے کے لحاظ سے بھی، اگر ہم نے اس پر توجہ نہیں دی تو ہماری معیشت اور جمہوریت کو ہونے والا نقصان ناقابل تبدیلی ہوگا اس اہم بات چیت کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں کیونکہ ہم سچائی سے پردہ اٹھائیں گے اور ایک زیادہ منصفانہ ہندوستان کے لیے لڑیں گے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.