Jharkhand

سی بی ایس سی10 ویں اور 12 ویں بورٹ کا ریزلٹ جاری

73views

سی بی ایس ای : سینٹ مائیکل اسکول کی 10ویں اور 12ویں جماعت میں شاندار کارکردگی

12ویں کی کریتی اپادھیائے اور 10ویں کی سنیہا بنیں اسکول ٹاپر

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ،13؍مئی : سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے 10ویںاور 12ویں امتحان کا نتیجہ منگل 2025.05.13 کو جاری کیا گیا، جس میں سینٹ مائیکلس اسکول جاج پور، رانچی کے طلباء نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی اسکول کے امتحانی نتائج حوصلہ افزا رہے۔12ویں جماعت کی طالبہ کریتی اپادھیائے نے 20.86 فیصد نمبر حاصل کر اسکول کی ٹاپر بنی ۔ وہیں دوسرے مقام پر مانیا کماری (40.85 فیصد ) رہی اور تیسرے مقام پر مسکان نے 60.83 فیصد نمبر حاصل کر اپنے اسکول کا نام روشن کیا۔ وہیں 10ویں جماعت میں  اس بار کل 295 طلبہ شریک ہوئے، جن میں 90 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کی تعداد 62، 80 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کی تعداد 168 اور 70 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کی تعداد 233 ہے۔ طالبہ سنیہا نے حساب اور سائنس میں ، گوری پرانجل نے سائنس میں اور گورو کمار چورسیا نے آئی ٹی میں 10 میں سے 100 نمبر حاصل کر بہترین کارکردگی سے اپنے والدین اور اسکول کا نام روشن کیا۔
درج ذیل طلباء نے اپنی بہترین کارکردگی سے اپنے اسکول کا نام روشن کیا۔
پہلا مقام – سنیہا – 98 %
دوسرا مقام – اکشت کمار – 97 %
تیسری مقام – آستھا پراشر – 6.96 %
چوتھا مقام – گوری پرانجل – 4.96 %
پانچواں مقام – گورو کمار چورسیہ – 2.96 %
طلباء نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے اسکول کے اساتذہ، خاندان کے افراد اور ان کی محنت کو دیا۔طلباء کی مسلسل اچھی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر سبھاش کمار نے کہا کہ یہ بہترین نتیجہ ہمارے طلباء کی محنت، جوش اور انمول عزم کا نتیجہ ہے۔” مستقبل میں مزید بہتر کام کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے پرنسپل نے طلباء اور اساتذہ کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شعبہ امتحانات کی جانب سے استاد کوشل کمار ساہو نے دسویں کے امتحان میں طلباء کی بہترین کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی محنت اور لگن طلباء کی اچھی کارکردگی سے ظاہر ہوتی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ مستقبل میں بھی اپنے شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔اسکول کی ایک طالبہ، سنیہا نے اساتذہ اور اسکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وقتاً فوقتاً سیمپل پیپرز اور سوالیہ بنک جیسا تدریسی مواد فراہم کرکے، انہوں نے ہمیں مسلسل مشق کرنے کی ترغیب دی، جس کا ہمیں امتحان کے دوران فائدہ ہوا۔طالب علم اکشیت کمار نے کہا کہ محنت اور خود اعتمادی کامیابی کی کنجی ہے۔ اس نے اپنی کامیابی کا سہرا خاص طور پر اپنے اسکول کے اساتذہ، اپنے والدین اور اپنی محنت کو دیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.