Jharkhand

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں شرکت کو بڑھانے کیلئےسی بی سی دھنباد کی جانب سے ای۔ رکشا بیداری رتھ کو روانہ کیاگیا

29views

جدید بھارت نیوز سروس
دھنباد، 13نومبر(پی آئی بی)جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 سے متعلق سویپ بیداری پروگرام کے تحت سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن وزارت اطلاعات و نشریات حکومت ہند علاقائی دفتر دھنباد یونٹ کی جانب سے 13 نومبر 2024 کو ووٹر بیداری رتھ کے ساتھ پانچ روزہ مہم شروع کی گئی۔ ووٹر بیداری رتھ کو میونسپل کمشنر، دھنباد میونسپل کارپوریشن روی راج شرما اور ضلع پبلک ریلیشن آفیسر سنیل کمار اور سنٹرل کمیونیکیشن بیورو، دھنباد کے اسسٹنٹ ریجنل پبلسٹی آفیسر، راجکشور پاسوان نے مشترکہ طور پر ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ آفیسر راج کشور پاسوان نے مدعو مہمانوں کو گلدستے دے کر ان کی عزت افزائی کی۔ ووٹر بیداری رتھ کے ذریعہ دھنباد صدر بلاک کے کئی علاقوں میں پانچ روزہ ووٹر بیداری مہم چلائے گی۔ اس بیداری رتھ کو چلانے کا مقصد لوگوں کو آگاہ کرنا ہے، اور لوگوں کو یہ بھی بتایا جائے گا کہ دھنباد علاقے میں اسمبلی انتخابات 20 نومبر 2024 کو ہونے والے ہیں، آپ سب اپنے گھروں سے بڑی تعداد میں نکلیں اور اپنا حق رائے دہی استعمال کریں اور دوسروں کو بھی ووٹ دینے کی ترغیب دیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.