ہومBusinessای ڈی کے بعد اب سی بی آئی نے انل امبانی کے...

ای ڈی کے بعد اب سی بی آئی نے انل امبانی کے گھر پر چھاپہ مارا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ممبئی، 23 اگست (ہ س)۔ نجی ٹیلی کام کمپنی ریلائنس کمیونیکیشن (آر کام) کے پروموٹر ڈائریکٹر انیل امبانی کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ مبینہ بینک فراڈ سے متعلق معاملے میں، مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے سنیچر کو آر کام کے خلاف مقدمہ درج کیا اور ممبئی میں اس کے احاطے پر چھاپہ مارا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سی بی آئی کی ٹیمیں ممبئی میں آر کام اور اس کے پروموٹر ڈائریکٹر انیل امبانی سے متعلق احاطے پر چھاپے مار رہی ہیں۔ انیل امبانی پر الزام ہے کہ انہوں نے اس دھوکہ دہی سے اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کو 2000 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان پہنچایا۔ تاہم ابھی تک آر کام کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا ہے۔ اس معاملے میں مزید معلومات کا انتظار ہے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری نے گزشتہ ماہ لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اس پورے معاملے کی جانکاری دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا،‘‘24 جون 2025 کو بینک نے دھوکہ دہی کی اطلاع آر بی آئی کو دی تھی۔ سی بی آئی میں شکایت درج کرنے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ آنے والے دنوں میں اس معاملے میں مزید انکشافات ہو سکتے ہیں۔ سی بی آئی سے پہلے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے انل امبانی کو 17000 کروڑ روپے کے مبینہ بینک لون فراڈ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے دہلی بلایا تھا۔ ای ڈی نے آر کام کے پروموٹر انل امبانی سے منسلک کاروباری اداروں، ریلائنس گروپ سے منسلک 50 کاروباری اداروں اور 25 افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version