National

بی ایس ایف نے ہند پاک بین الاقوامی سرحد پر پاک رینجرز کو مٹھائی پیش کی

29views

جیسلمیر یکم نومبر (یواین آئی ) راجستھان سے متصل ہند- پاکستان بین الاقوامی سرحد پر دونوں ممالک کے سرحدی محافظوں کے درمیان دیوالی کے تہوار کے موقع پر مٹھائی کا تبادلہ کیا گیا بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کی سرحدی چوکیوں پر بی ایس ایف نے پاک رینجرز کو مٹھائی پیش کی، پاکستان رینجرز نے بھی بی ایس ایف راجستھان کے جیسلمیر، بیکانیر، گنگا نگر اور باڑمیر سیکٹرز کی بین الاقوامی سرحدوں پر جوانوں کو مٹھائی پیش کی اورنیک خواہشات کا اظہار کیا، اس طرح انتہائی خوشگوار ماحول میں بین الاقوامی سرحد پر مٹھائیوں کا تبادلہ ہوا۔بی ایس ایف سے موصولہ اطلاع کے مطابق راجستھان کی مغربی سرحد پر واقع باڈمیر کے مناباؤ گڈار کیلنور وغیرہ دیگر چوکیوں کے ساتھ جیسلمیرکے ایس کے ٹی گجے والا، روہیڈیوالا، ببالیان والا سادے والا، شاہ گڑھ اور دھنانہ علاقہ کے ساتھ ساتھ ضلع کی بی ایس ایف کی کئی پوسٹوں سے جمعرات کو بی ایس ایف کے جوانوں نے پاک رینجرز کو دیوالی کی مٹھائی پیش کی، اسی طرح پاک رینجرز نے بھی مٹھائی پیش کرتے ہوئے جوانوں کو دیوالی کی مبارک باد دی۔ذرائع نے بتایا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بین الاقوامی سرحد کشیدگی سے پاک کرنے کے اقدام میں دونوں ممالک کے مختلف تہواروں، قومی تہواروں وغیرہ دیگر مواقع پر مٹھائیوں کے تبادلے کی روایت کو دیوالی پر جاری رکھا گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق مغربی سرحد پر جیسلمیر، باڑمیر، بیکانیر اور گنگا نگر اضلاع کی درجنوں سرحدی چوکیوں پر مٹھائی کا تبادلہ ہوا۔ اس موقع پر باڑمیر بارڈر پر بی ایس ایف نے گدھرا کے مشہور لڈو اور جیسلمیر کے مشہور گھوٹواں لڈو اور دیگر مقامی مشہور مٹھائیاں پاکستانی رینجرز کو پیش کیں جب کہ پاکستانی رینجرز نے اپنی مقامی مشہور مٹھائیاں بی ایس ایف کو پیش کیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.