National

برطانیہ بحر ہند میں خصوصی کیریئر اسٹرائیک بیڑہ تعینات کرے گا

109views

ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی سمت میں قدم اٹھاتے ہوئے برطانیہ 2025 میں بحر ہند کے خطے میں ‘اسپیئرہیڈ کیریئر اسٹرائیک گروپ’ تعینات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے دو روزہ برطانوی دورہ کے دوران دونوں ممالک نے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل کام کرنے کے اپنے عہد کا اعادہ کیا۔ مسٹر راج ناتھ سنگھ دو روزہ سرکاری دورے پر پیر کی رات لندن پہنچے تھے۔

دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے درمیان بات چیت کے بعد، برطانیہ نے کہا ہے کہ وہ 2024 میں بحر ہند کے علاقے میں ‘لٹورل رسپانس گروپ’ اور 2025 میں کیریئر اسٹرائیک گروپ بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ دونوں بیڑے ہندوستانی افواج کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

برطانوی وزیر دفاع گرانٹ شیپس نے اس سال کے آخر میں بحر ہند کے خطے میں اپنا ‘لٹورل رسپانس گروپ’ بھیجنے کے منصوبے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کیریئر اسٹرائیک گروپ کا 2025 میں بحر ہند کا دورہ کرنے کا منصوبہ ہے اور وہ دونوں ہندوستانی افواج کے ساتھ کام کریں گے۔ دونوں ممالک نے مشترکہ مشقوں سے لے کر معلومات کے تبادلے اور ٹرینرز کے تبادلے سمیت مستقبل میں دفاعی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ یہ اقدامات 2021 میں اعلان کردہ انڈیا-یو کے روڈ میپ 2030 میں فراہم کردہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری پر مبنی ہیں۔

ہندوستان اور برطانیہ کی فوجیں آنے والے برسوں میں مزید مشقیں کریں گی جو 2030 کی تاریخی مشترکہ مشق کی بنیاد ہوں گی۔مسٹر گرانٹ شیپس نے کہا، “اس میں کوئی شک نہیں کہ دنیا میں مسابقت بڑھ رہی ہے، اس لیے یہ ضروری ہے کہ ہم ہندوستان جیسے اہم شراکت دار کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک تعلقات کو آگے بڑھاتے رہیں۔ ہم ساتھ مل کر سکیورٹی کے مشترکہ چیلنجوں کا سامنا کرتے ہیں اور ایک آزاد اور خوشحال ہند-بحرالکاہل کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہیں۔

Follow us on Google News