National

ممبئی سے جدہ، مسقط جانے والی انڈیگو کی دو پروازوں میں بم کی دھمکی

48views

ممبئی، 14 اکتوبر (یو این آئی) مہاراشٹر کے ممبئی سے جدہ اور مسقط کے لیے پرواز کرنے والے انڈیگو کے دو طیاروں کو ٹیک آف سے قبل بم کی دھمکی ملی، جس سے فوری طور پر حفاظتی جانچ اور خطرے سے بچنے کے لیے دیگر اقدامات کیے گئے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق انڈیگو کی فلائٹ نمبر 6ای 1275 (ممبئی سے مسقط) اور فلائٹ نمبر 6ای 56 (ممبئی سے جدہ) میں بم رکھے جانے کی دھمکی ملی تھی اور دونوں طیاروں کو مکمل سیکیورٹی چیکنگ کے لیے الگ الگ علاقے میں لے جایا گیا۔ ان واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے، انڈیگو کے ترجمان نے کہا ’’اسٹینڈرڈ آپریٹنگ طریقہ کار کے بعد لازمی سیکورٹی جانچ فوری طور پر شروع کی گئی ۔‘‘ ترجمان نے کہا کہ ایئر لائن تمام مسافروں اور عملے کے ارکان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی افسران کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.