Jharkhand

’’لہو بولیگا‘‘تنظیم نے جھارکھنڈ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی 27 شخصیات کو اعزاز سے نوازا

44views

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 14 اپریل: بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر جینتی اور جھارکھنڈ کی تعمیر نو کے مشہور بائیں بازو کے رہنما سابق شہید کامریڈ گروداس چٹرجی کے یوم شہادت کے موقع پر مزدوروں، کسانوں اور عوام کی بلند آواز اور سابق ایم پی کامریڈ اے کے رائے، سابق ایم ایل اے شہید کامریڈ گروداس چٹرجی اور سابق ایم ایل اے شہید کامریڈ مہیندر سنگھ کی یاد میں “لہو بولیگا” رضاکارانہ خون عطیہ کرنے والی تنظیم، رانچی نے سوموار کو ستیہ بھارتی آڈیٹوریم، مین روڈ، رانچی میں عوامی لیڈڑوں کے نام “پہلی اعزازی تقریب” کا اہتمام کیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی جھارکھنڈ کانگریس کے سابق ریاستی صدر راجیش ٹھاکر تھے، جو خود بوکارو کے خون کے عطیہ کے منتظم اور خون عطیہ کرنے والے تھے۔ پروگرام کی صدارت سی پی آئی (ایم ایل) کی مرکزی کمیٹی کے رکن اور جھارکھنڈ کے سینئرکامریڈ شویندو سین نے کی جبکہ اس کی نظامت مزدور لیڈر بھونیشور کیوٹ اور انجینئر شاہنواز عباس نے کی۔ آئین کے دیباچے ایڈووکیٹ شاداب انصاری نے اجتماعی طور پر پڑھا گیا۔ لہو بولیگا کے بانی ندیم خان اور تینوں کامریڈوں کی یاد میں وقف پروگرام میں سی پی آئی (ایم ایل) کے سابق مرکزی کمیٹی کے رکن کامریڈ اننت گپتا نے سوانحی تعارف کرایا۔ جھارکھنڈ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی 27 نامور شخصیات کو جھارکھنڈی کپڑے ،پھول اور مومنٹوں  دے کر پروگرام کے مہمان خصوصی راجیش ٹھاکر ،پروگرام کی صدارت کر رہے کامریڈ شویندو سین کے ہاتھوں اعزاز سے نوازا گیااور مہمانوں کو لہو بولیگا کے ندیم خان اور شاہنواز عباس کی طرف سے کپڑے،پھول اور یادگاری نشانات دئیے گئے۔ ان میں سماجی کارکن صحافی فیصل انوراگ، سماجی کارکن صحافی سدھیر پال، ایڈوکیٹ شاداب انصاری، جھارکھنڈ جنادھیکار مہاسبھا، عوامی ثقافتی کارکن مصنف ایم زیڈ خان، اننت گپتا، کمار ورون، پاول کمار، بھونیشور کیوٹ، رکت ویر سپن کمار مہتو، رکت ویر سورج جھنڈائی، رکت ویر خبیب شہید اور دیگر 14 شخصیات شامل ہیں۔ مہمان خصوصی، جھارکھنڈ کانگریس کے سابق ریاستی صدر راجیش ٹھاکر نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام انتہائی قابل ستائش ہیں ۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کا شکریہ کہ خون کا عطیہ دے کر انہوں نے جھارکھنڈ کے لوگوں سے بھی خون کا عطیہ کرنے کی اپیل کی، کیونکہ اگر ریاست کا سربراہ خون عطیہ کر سکتا ہے تو آپ کو بھی کرنا چاہیے۔پروگرام میں اننت گپتا، کمار ورون، فیصل انوراگ، سدھیر پال، ایم زیڈ خان، ایڈووکیٹ اظہر خان، محمد رحمان، ڈاکٹر انورادھا، ڈاکٹر مشرا، امبیکا یادو، پاول کمار، ترلوکی، سپن مہتو، کرن اروڑا، سورج جھنڈائی، خبیب شاہد، افضل انیش کے ساتھ لہو بولیگا کےندیم خان ، انجینئر شاہنواز عباس، اکرم رشید، اصفر خان، محمد مجاہد، ڈاکٹر دانش رحمانی،محمد سفیان، نسیم خان، شمس تبریز، گلزار انصاری، ساجد عمر، محمد ببر، جاوید خان، محمد شکیل، توصیف خان اور صنم موجود تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.